22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

اشون کی اچانک ریٹائرمنٹ پر صدمے میں پورا خاندان، والد کا حیران کن انکشاف

Ravi Ashwin

نئی دہلی،19دسمبر: قدآور اسپنرگیند باز روی چندرن اشون کے اچانک بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے والد نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ روی اشون نے برسبین میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھاجس سے ہر کوئی حیران تھا۔ یہی نہیں بلکہ اشوین ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد فوری طور پر آسٹریلیا سے روانہ ہوگئے تھے جس کے بعد سے کرکٹ حلقوں میں ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
اشوین کا چنئی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کرکٹر کے والدین بھی آنکھوں میں آنسو لیے اپنے بیٹے سے ملے اور کہا کہ ایشوین کی ریٹائرمنٹ کا اعلان ان کے لیے بھی اتنا ہی صدمے کا باعث ہے جتنا ان کے لاکھوں مداحوں کےلئے ہے۔ اشون کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، ’مجھے بھی رٹائرمنٹ کے بارے میں آخری لمحات میں پتہ چلا۔ اسکے دماغ میں کیا چل رہا تھا یہ میں بھی نہیں جانتا۔ اس نے صرف اعلان کیا۔‘اشون کے والد کا کہنا تھا کہ میں نے بھی انکے فیصلے کو خوش اسلوبی کے ساتھ قبول کیا ہے۔ میرے لیے اب اس معاملے سے متعلق کوئی جذبات نہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اس میں ایک جانب میں خوش ہوں تو دوسری جانب دکھ بھی ہے، کیونکہ انہیں کھیل جاری رکھنا چاہیے تھا۔
اشون کے والد نے یہ بھی کہا، ’یہ اسکی خواہش ہے، میں اس میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ جس طرح اس نے ریٹائرمنٹ دی اس میں کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، یہ صرف اشون جانتے ہیں۔ ہوسکتا ہے یہ (ریٹائرمنٹ) تضحیک ہو۔‘انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ گھروالوں کےلئے ایک جذباتی لمحہ ہے، کیونکہ انہوں نے 15 سال فیلڈ پر گزارے۔ اچانک تبدیلی اور ریٹائرمنٹ ایک طرح کا صدمہ ہے۔

Related posts

انڈیا بمقابلہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: انڈیا نے پاک کو 6 رنز سے شکست دی

جسپریت بمرا کی قیادت میں ہندوستان نے سنسنی خیز باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 کے ہدف کا دفاع کیا:

Hamari Duniya

سنیل گواسکر نے آر سی بی کی اچھی شروعات کیلئے کس کو کہا کریڈٹ ملنا چاہئے

Hamari Duniya

کوہلی نے آئی پی ایل 2023 میں ریکارڈز کی جھڑی لگادی

Hamari Duniya