22.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ

Bider congress

بیدر / 19 دسمبر( محمد امجد حسین): جنرل سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی بیدر احسن کمال پرویز کے پریس نوٹ کے بموجب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے دستور کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے متعلق ایوان پارلیمنٹ میں نازیبا ریمارک کئے جانے پر آج بیدر ضلع کانگریس کمیٹی اور دیگر دلت تنظیموں کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر زندہ باد آئین زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے امیت شاہ کو کابینہ سے فوری برطرف کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ منعظم کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے امبیڈکر سرکل کے اطراف انسانی زنجیر بناتے ہوئے ایک گھنٹہ تک راستہ روکو احتجاج کیا بعد ازیں امبیڈکر سرکل کے روبرو احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے ۔

اس موقع پر صدر ضلع کانگریس بسواراج جابشٹی ، سابق ایم ایل سی ارویند کمار ارلی ، امرت چمکوڑ ، شنکر دوڈی ، سنجے جاگیردار، ارشاد علی ، احسن کمال پرویز ، انیل بیلدالے ، بابو پاسوان ، بسواراج ماڑگے ، امباداس گائیکواڈ اور دوسروں نے احتجاجی مظاہرن کو مخاطب کرتے ہوئے امیت شاہ کے ریمارک کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مرکزی کابینہ سے فوری برطرف کرنے اور امیت شاہ کو قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں صدر ضلع کانگریس بسواراج جابشٹی ، سابق ایم ایل سی ارویند کمار ارلی ، 5 گارنٹی اسکیمات پر عمل آوری اتھارٹی کے ضلعی چیرمین امرت چمکوڑے ، کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹریز شنکر دوڈی ، سنجے جاگیردار ، سابق سیکریٹریز کے پی سی سی ارشاد علی ، روحی داس گھوڑے ، جنرل سیکرٹریز ضلع کانگریس کمیٹی احسن کمال پرویز ، وینود اپپے ، ایم سمیع ، سیکریٹریز لیاقت اللہ خان شاکر سابق نائب صدر سی ایم سی بیدر ، سنیل بچن ، نعیم کرمانی ، وشال دوڈی ، بلدیہ بیدر اسٹانڈینگ کمیٹی کے چیرمین پرشانت دوڈی ، 5 گارنٹی اسکیمات پر عمل آوری اتھارٹی کے بیدر تعلقہ چیرمین محمد ریاض ، فرنٹل آرگنائزیشن کے ضلعی صدور فرید خان ، راکیش کروب کھیلگی ، شنکر ریڈی ، مکیش گنگینور ، گووردھن راٹھور ، راجکمار لاڈے ، ڈی کے سنجوکمار ، شیام راو بمبلگی، رویندرا ، نثار احمد پانی منتری، ناصر قادری ، نجیب پٹیل ، تیجمماں، لکشمی ، شنکر ، لوکیش منگلگی ، موہن ڈانگے ، کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین و کارکنان کے علا وہ دلت تنظیموں کے قائدین اور کارکنان موجود تھے۔

Related posts

حدیث کے 6 مستند اور مشہور مجموعوں (صحاح ستہ) کی کتابوں کو اسلامی تعلیم سمجھنے میں بنیادی اہمیت حاصل: مولانا عقیل الرحمن

مغربی اتر پردیش کے قدیم دینی ادارہ مفتاح العلوم جلال آباد میں صحیح بخاری کے درس اول کے موقع تقریب کا انعقاد ۔:

Hamari Duniya

مدرسہ اسلامیہ مخزن العلوم میں قرأتِ قرآن کریم کے مسابقہ کا انعقاد

Hamari Duniya

لکھنؤ:اکبر نگر کے بعد عادل نگر سمیت دیگر علاقے کےسینکڑوں مکانوں کو منہدم کرنے کی تیاری

پنت نگر،عادل نگر اور ابرار نگر ککریل نالے سے 30 میٹر کےفاصلےپر عمارتوں کو منہدم کرنے کا اعلان کیا ہے:

Hamari Duniya