20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دارالعلوم زکریا دیوبند میں مولانا ثمیر الدین قاسمی کا استقبال

Maulana Sameeruddin

ماہر فلکیات مولاناثمیر الدین قاسمی نے طلبہ کو اپنی قیمتی نصیحتوں سے نوازا
دیوبند،13 نومبر(فہیم صدیقی): مااہر فلکیات حضرت مولانا ثمیر الدین قاسمی کا یہاں ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں شاندار استقبال کیاگیا۔اس موقع پر جامعہ کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی کی صدارت میں ایک استقبالیہ اصلاحی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران مفتی شریف خان قاسمی نے مہمان مکرم مولانا ثمیر الدین قاسمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی حیات و خدمات اور کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ مولانا ثمیر الدین قاسمی کی علمی و تحقیقی خدمات ایک روشن مینار کی مانند ہیں ، ان کی خدمات نے انہیں ایک ایسی جامع شخصیت بنا دیا ہے جس کی وجہ سے بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ مولانا اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں، ایک ایسا مرکز علم و عرفان جو ہر لمحہ علم کی روشنی پھیلا رہا ہے۔

مولانا ثمیرالدین قاسمی کا خطاب

مہمان مکرم مولانا ثمیر الدین قاسمی طلبہ عزیز سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ کیسے زمانے کے شرور و فتن سے بچا جائے ۔ انہوں نے اپنی خدمات کے سلسلہ میں طلبہ کو معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنی تصنیف ثمرة العقائد اور فقہ حنفیہ احتیاط پر ہے، ان دونوں کتابوں کا بہت اچھی طرح سے تعارف کروایا اور بتایا کہ ثمرة العقائد “ میں 350 عقائد کی ایسی ترتیب و توضیح کی گئی ہے کہ ہر عقیدے کو آیاتِ قرآنی اور احادیث نبوی سے مکمل طور پر مدلل کیا گیا ہے اور طلبہ کو مزید قیمتی پندو نصائح سے نوازا۔

اس موقع پر نائب مہتمم مولانا شفیع اللہ خاں ، شیخ الحدیث مفتی منتظر الحسن قاسمی ، مفتی بابر ،مولانا مفتی مشہود قاسمی، سید قاضی طارق ،منیجرر قاری سلمان، مفتی شاہنواز خان، مفتی ثابت، مفتی ہارون ناظم تعلیمات اور قاری فرخ عظیم سمیت جملہ اساتذہ و طلبہ موجودرہے۔

Related posts

پنجاب کے عازمین کے لئے تربیتی اور ٹیکہ کاری کیمپ اختتام پذیر

Hamari Duniya

سابق اے ڈی جی حکومت ہند اے پی پاٹھک کا والمیکی نگر کا دورہ

Hamari Duniya

مولانا عبدالمتین رحمانی عظیم شخصیت کے مالک تھے: شاہنواز بدر قاسمی

سیمانچل کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالمتین رحمانی کی وفات پر وژن انٹرنیشنل اسکول کے چیرمین شاہنواز بدر قاسمی نے اپنے دلی رنج و غم کااظہار کیا۔:

Hamari Duniya