33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

دبئی کی شاپ میں شاہ رخ خان کی سادگی نے لوگوں کے دل جیت لیے

Shahrukh khan

دبئی، یکم نومبر: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی کرشماتی آن اسکرین اور عالمی سطح پر آف اسکرین اپنے پرستاروں پر اثر و رسوخ رکھنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے متحدہ عرب امارات میں ایک جیولری شاپ کا دورہ کیا جہاں ان کے مختصر لیکن عاجزانہ و شائستہ انداز نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ اس جیولری شاپ کے اسٹاف نے شاہ رخ خان کے ساتھ اس خاص لمحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے۔
اسٹاف کے ایک رکن پرمندر سنگھ نے یہ کلپ کنگ خان اور انکی اہلیہ گوری خان کے ساتھ جیولری شاپ کے اندر بنائی، جہاں گوری خان شاپ کے اندر چلتی نظر آرہی ہیں جبکہ شاہ رخ خان کے انکے پیچھے چل رہے ہیں۔اس دوران شاہ رخ نے ایک لمحے کو رک اسٹاف کی جانب دیکھا، جس پر اسٹاف نے ان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان، ہدایتکار سوجوئے گھوش کی آئندہ آنیوالی فلم کنگ میں نظر آئیں گے۔

Related posts

باکس آفس پر ٹکرا گئیں دو بڑے بجٹ کی فلمیں، کیا شاہ رخ خان لیں گے بڑا فیصلہ

Hamari Duniya

راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد بھوپندر سنگھ ہڈا غلام نبی آزاد پہنچ گئے۔۔

Hamari Duniya News

Shahrukh Khan اس فلم کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کا کرلیا تھا فیصلہ

Hamari Duniya