August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

عوامی پارٹی اور دلت مزدور کسان پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا

نئی دہلی،30ستمبر: عوامی پارٹی کے قومی صدر مشیر احمد اور دلت مزدور کسان پارٹی کے جنرل سکریٹری مراری لال سوریا نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ تاکہ ایک صاف ستھری حکومت بن سکے جو کرپشن سے پاک ہو جہاں ہر غریب کی بات ہو، مزدور، کسان، نوجوان اور خواتین کو عزت اور روزگار مل سکے۔ اوراس موقع پرست حکومت کو گرایا جا سکے ۔
مشیر احمد نے مزید کہا کہ یہ حکومت گزشتہ انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اس حکومت نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین وغیرہ کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ریاست کا ہر طبقہ پریشان ہے اور تبدیلی چاہتا ہے، اس لیے میں عوام سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کرتا ہوں۔کیونکہ کانگریس ہی وہ واحد پارٹی ہے جس کے دور اقتدار میں ترقی ممکن ہے ۔
مراری لال سوریا نے کہا کہ کانگریس کی حمایت کرنے کا ہمارا مقصد صرف ایک اچھی حکومت بنانا ہے اور کانگریس بہترین آپشن ہے کیونکہ موجودہ حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے جس کے نتیجہ میں ریاست کے عوام پریشان ہیں، اس لئے ہماری اپیل ہے کہ سب مل کر کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور ایک بہتر حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں اور مجھے پوری امید ہے کہ کانگریس جیت کر حکومت بنائے گی اور رجحانوں سے بھی یہ صاف پتہ چل رہاہے کہ لوگ تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔

Related posts

صحافیوں کے گھروں پر سرکاری ایجنسیوں کے چھاپہ ماری کو ویلفیئر پارٹی نے آزاد میڈیا پر حملہ قرار دیا

Hamari Duniya

مولانا آزاد کی علمی خدمات علوم اسلامی کے طلبہ کےلئے مشعل راہ:پروفیسر سید شاہد علی

Hamari Duniya

ابوالفضل سیٹ پر پرویز ہاشمی نے اریبا کو دیا آشرواد، کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Hamari Duniya