34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

لداخ کے نون پیک چوٹی پر ہندوستان اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کا پرچم لہرائیں گے چودھری حارث الحق

Jamia-Chaudhary-Harisul-Haq

نئی دہلی،21جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ مڈل اسکول کے استاد اورجامعہ اسکول ٹیچرس ایسو شی ایشن کے سکریٹری چودھری حارث الحق کو انڈین ماونٹینرنگ فاونڈیشن کی جانب سے ایل او لائزن آفیسر مقرر کیا ہے۔ماسٹر چودھری حارث الحق ایل او لائزن آفیسر کی حیثیت سے 21 جولائی 2024کو لداخ میں واقع نون پیک چوٹی پر جارہے ہیں۔نون پیک چوٹی کی اونچائی 7135 میٹر ہے۔ چوٹی کی بلندی پر پہنچ کر وہ ہندوستان اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کا پرچم لہرائیں گے۔آج بعد نماز جمعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرپروفیسرمحمد شکیل اور محمد نسیم حیدر راجسٹرار جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نون پیک چوٹی پر لہرا نے کے لئے انہیں ہندوستان کا پرچم اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کا پرچم دیا۔ اس موقعے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر محمد شکیل اور راجسٹرار جامعہ ملیہ اسلامیہ نسیم حیدر نے چودھری حارث الحق کو مبارک باد دیتے کہاکہ آج کا دن انتہائی مسرت اور شادمانی کا دن ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ٹیچر کوہ پیمائی ٹیم کے ایل او لائزن آفیسر کی حیثیت سے نون پیک چوٹی پر جارہے ہیں۔اس سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام روشن ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو کامیابی اور کامرانی عطافرمائے۔
اس موقعے پر چودھری حارث الحق نے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم میں 3 ممالک اٹلی ، جرمن ، سوئٹزرلینڈ کے کوہ پیما ٹیم شریک ہیں۔ایل او لائزن آفیسر کی ذمہ داری پوری ٹیم کی دیکھ بھال اور ان کی رہنمائی کرنا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ایڈوانس ماو ¿نٹینرنگ کا کورس کررکھا ہے۔اس لئے اس طرح کے مہم ہمیں جانے کا موقع ملتے رہتا ہے۔ اس سے پہلے بھی ہم اس طرح کے مہم میں شریک ہوچکے ہیں۔ اس موقعے پرجامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر محمد شکیل ، محمد نسیم حیدر راجسٹرار جامعہ ملیہ اسلامیہ، مرزا قمرالحسن بیگ چیئر مین جامعہ کوآپریٹیو بینک، محمد ارشاد پرنسپل سینئر سیکنڈری اسکول، محمد عثمان جامعہ ملیہ اسلامیہ لائبریری وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

عرس کمیٹی کے چیئرمین کا عامر سلیم کو سچی خراج عقیدت، کردیا بڑا اعلان

Hamari Duniya

 دہلی اسمبلی انتخابات: کانگریس نے دی آپ کے بہتر صحت کی گارنٹی

Hamari Duniya

ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی 135 ویں یوم پیدائش پر یاد کیاگیا

Hamari Duniya