Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

قینچی لگنے سے نوجوان کی موقع واردات پر موت، ملزم فرار

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ قینچی مذاق ،مذاق میں لگی ہے۔جب کہ دو لوگوں نے مل کر شاہد پر حملہ کیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔:

مہلوک شاہد کا فایل فوٹو

کیرانہ،6 جولائی (عظمت اللہ خان/ ایچ ڈی نیوز)مقامی محلہ چھڑیان میں تاج خاں شہید مسجد کے سامنے درزی کی دکان(تاج ٹیلر) پر کپڑے سلائی کرانے کے لیے آیے گراہک کو قینچی لگنے سے موت واقع ہوگئی،جس سے علاقہ میں افرا تفری پھیل گئی ،موقع واردات پر پولیس نے پہنچ کر نعش کوقبضہ میں لے کرحملہ آور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔اطلاع کے مطابق شاہد عرف کالو(45) ولد یونس قریشی دوپہر کے وقت ٹیلر ماسٹر عمران اور ہارون کے یہاں کپڑے سلائی کرانے کے لیے آیا تھا، محلہ کے لوگو کا الزام ہے کہ شاہد اور ٹیلر ماسٹر کے درمیان پہلے توتو میں میں ہوئی اسکے بعد چینخ و پکار کی آواز سنائی دی۔لوگ میں ایک دم بھگدڈ مچ گئی اور کہرام بپا ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی لوگ ٹیلر کی دکان پر پہنچے تو شاہد زمین پر لہو لہان پڑا تھا،اسی وقت لوگوں نے شاہد کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا،جہاں پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس انسپکٹر کسانا مع فورس کے موقع واردات پر پہنچے اور نعش کوقبضہ میں لے کر ملزم کو حراست میں لے لیا،اور جانچ کاروائی شروع کردی ہے۔دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی قتل کی واردات کو انجام دے کر ٹیلر ماسٹر فرار ہوگیا۔اپنا نام نہ ظاہر کرنے پر دبے الفاظ میں کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ قینچی مذاق ،مذاق میں لگی ہے۔تادم تحریر پولیس تحقیقات میں لگی ہوئی تھی۔پولیس نے نعش کو طبی جانچ کے لیے بھیج دیاہے۔

 

Related posts

نفرت انگیز تقاریر کا سلسلہ سڑکوں سے پارلیمنٹ تک پہنچ چکا ہے:ایس ڈی پی آئی

Hamari Duniya

ڈاکٹر کلام کے راستے پر ہی چل کر بھارت دنیا کی قیادت کر سکتا ہے

Hamari Duniya

چین کے بڑے رہنما کی انتقال، سوگ میں ڈوب گیا پورا ملک

Hamari Duniya