April 27, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

آئیٹا ممبئی ڈیویژن کی جانب سے دسویں کامیاب طلبا ء کو ٹرافی اور ڈکشنری سے نوازا گیا

Idea Mumbai division
  بی ایم سی اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس، ہیڈ مسٹریس کو ٹرافی اور گل پیش کر کے ان کی خدمات کو بھی سراہاگیا
 ممبئی، 06؍ جولائی (پریس ریلیز): برہن ممبئی مہا نگر پالیکا نے اپنے قیام کے وقت سے ہی تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے۔ امسال بی۔ایم۔سی کے اردو میڈیم اسکولوں کے نتائج کافی شاندار رہے۔ بی۔ایم۔سی کے سیکنڈری کے اردو میڈیم کے سات اسکولوں کے نتائج صد فیصد رہے، ساتھ ہی 9 اسٹوڈنٹس نے %90 اور% 90 سے زائد فی صد حاصل کیے۔ اساتذہ کی ملک گیر تنظیم آل انڈیاآئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئیٹا) ممبئی ڈویژن نے اسٹوڈنٹس اور اسکولوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آر۔سی ڈی۔ایل۔ایڈ کالج ہال میں ایک پروگرام منعقد کیا۔ مذکورہ پروگرام میں کامیاب طلبہ کو ٹرافی اور ڈکشنری پیش کی گئیںنیز انکی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور ساتھ ہی صد فی صد نتائج حاصل کرنے والے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر/ ہیڈ مسٹریس کو ٹرافی اور گل پیش کر کے ان کی خدمات کو سراہا یاگیا۔انعام یافتگان اسٹوڈنٹس کے نام یہ ہیں :خان مصباح محمد زاہد  %90 ( چمبور اسٹیشن اردو سیکنڈری اسکول)، شیخ شاہانہ بانو اسرار احمد %90 (شیخ مصری اردو سیکنڈری اسکول)، شیخ سعدیہ پروین عطا اللہ 90.40 (شیخ مصری اردو سیکنڈری اسکول)، شاہ شہزادی ارشاد احمد %91 (موہیلی ولیج اردو سیکنڈری اسکول)، شیخ اسماء اللہ بخش91.4 (شیخ مستری اردو سیکنڈری اسکول)، رقیہ بسم اللہ خان 91.6 (مرول اردو سیکنڈری اسکول)، جعفرین 92.4 (چمبور اسٹیشن سیکنڈری اسکول)، شیخ محمد اشرف ارشاد 92.6 (شیخ مستری سیکنڈری اسکول)، شیخ صاحبہ محمد مرتضیٰ 92.8 (امام باڑہ اردو سیکنڈری اسکول)جن اسکولوں کے نتائج صد فی صد رہے ان اسکولوں اور صدر مدرس کے نام حسب ذیل ہے : نظیرہ کاغذی (سیوڑی کراس روڈ اردو سیکنڈری اسکول )، مرزا فیصل عمران بیگ (سانتا کروز ایسٹ اردو سیکنڈری اسکول)، انصاری افتخار احمد (ٹیگور نگر اردو اسکول، وکھرولی ایسٹ)، انصاری قدسیہ محمد ابراہیم (شیواجی نگر اردو نائٹ ہائی اسکول)، شیخ رفعت عبدالرحیم (محمد عمر رجب اردو سیکنڈری اسکول)، باغبان شکیل عباس (سانتاکروز ویسٹ اردو سیکنڈری اسکول)، خان الیاس داؤد (ایسٹ بائیکلہ اردو سیکنڈری اسکول)مذکورہ پروگرام بی۔ایم۔سی کی تمام اردو میڈیم کے صدر مدرسین موجود تھے ۔ بطور مہمان خصوصی الماس افروز شیخ (بیٹ آفیسر ) مدعو تھیں۔ الماس افروز شیخ نے کہا کہ اس مرتبہ کے نتائج کافی بہتر ہے لیکن ہمیں مزید کوشش کرنی چاہیے اور بچوں میں تعلیم کے تئیں جذبہ پیدا کرنے کی پوری کوشش بھی کرنی چاہیے۔ مہمان اعزازی کے طور پر سائرہ خان (پرنسپل آر۔سی ڈی۔ایل۔ایڈ کالج، امام باڑہ) اور ڈاکٹر خالد احمد خان (پرنسپل آر سی ماہم ڈی ایل ایڈ کالج) نے شرکت کی۔ خان الیاس داؤد (صدر آئیٹا ممبئی ڈویژن) نے بچوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ خلیل شاہ (صدر مدرس مرول اردو سیکنڈری اسکول) کے شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام پذیرہوا۔

Related posts

جامعہ عربیہ دارالفلاح آنند نگر میں مسابقہ القرآن الکریم 10 ستمبر سے شروع 

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) آئندہ برس سے ’خون عطیہ بیداری‘ ملک گیر تحریک چلائے گی: ذاکر حسین

Hamari Duniya

والدین بچوں کے روشن مستقبل پر توجہ دیں، بچوں کو موبائل سے دور رکھیں: تحسین علی قمر

فاروق ماڈرن پبلک اسکول میں مدرز ڈے پر ماؤں کو تحائف دے کر نوازا گیا:

Hamari Duniya