29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ملک میں نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، عوام نے جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے ووٹ دیا: حاجی ریاض الدین

Haji Riyazuddin

نئی دہلی، 06 جون(نامہ نگار)۔
پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل ورکرس گروپ کے سینئر کارکن حاجی ریاض الدین نے کہا کہ ہمارے ملک کے عوام نے ووٹ کے ذریعے ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ ہمارا ملک سیکولر ملک ہے یہاں کی تہذیب گنگا جمنی تہذیب ہے یہاں پر نفرت کی سیاست کو کسی طور پنپنے کی اجازت نہیں ہے۔ چھل کپٹ سے کچھ دیر کے لیے نفرتیں اثر انداز ہو سکتی ہیں مگر دیر پا یہ ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سیاست میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی وزیر اعظم نے سیدھے طور پر مذہب کے نام پر سیاست کی ہو پی ایم نے انتخابی مہم میں سیدھے طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جس کو عوام نے سرے سے خارج کردیا۔ حاجی ریاض الدین یہ بھی کہا ہر چند کہ نتائج سے یہ بات سمجھی جا سکتی ہے کہ بی جے پی تیسری بار اقتدار میں آرہی ہے مگر گزشتہ انتخابات کے مقابلے کم ہوئی سیٹوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام زیادہ دیر نفرت کی سیاست کو پسند نہیں کرتی ۔وہیں اس بار پارلیمنٹ میں اپوزیشن مضبوط ہوگی جو کہ ملک اور جمہوریت کے لئے اچھی علامت ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے بینک کھاتوں کے سیز ہونے، لیڈران کو جیل میں ڈلوائے جائے کے باوجود مضبوطی سے الیکشن لڑا جو کہ قابل تعریف ہے۔اس کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران لائق مبارک باد ہیں وہیں عوام بھی مبارک باد کی مستحق ہے جس نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کو جمہوریت کو اور آئین کو بچانے کا کام کیا۔

حاجی ریاض الدین نے کہا کہ این ڈی اے کی جو سرکار بننے جا رہی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ملک اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرے گی۔اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

Related posts

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کا آج باضابطہ افتتاح

Hamari Duniya

ڈاکٹر کلام کے راستے پر ہی چل کر بھارت دنیا کی قیادت کر سکتا ہے

Hamari Duniya

وقف ایکٹ کی آئینی حیثیت: مرکزی وزارت قانون اور اقلیتی امور کی وزارت سے جواب طلب

Hamari Duniya