نئی دہلی5؍اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے یوتھ ونگ مسلم یوتھ لیگ کا لوگو جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ لوگو آئی یو ایم ایل کے قومی صدر، سابق ایم پی پروفیسر قادر محی الدین اور پارٹی کے دیگر ممبران پارلیمنٹ کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔ دریں اثنا، آئی یو ایم ایل یوتھ ونگ کے رہنما آصف انصاری نے بتایا کہ مہاراشٹر کے لوناولا میں تین روزہ چنتن ملن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ چنتن ملن 13 اور 14، 15 اگست تک جاری رہے گا۔آصف انصاری نے بتایا کہ اس چنتن ملن میں ملک کی 16 ریاستوں سے مسلم یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس چنتن ملن میں ملک کی موجودہ صورتحال اور سیاست پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ساتھ ہی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔ معلومات کے لیے آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈین مسلم لیگ بھارت کی واحد جماعت ہے جس جو اقلیتوں کی بھرپور نمائندگی کرتی ہے۔
پارٹی کے لوک سبھا میں تین اور راجیہ سبھا میں ایک ممبر ہیں۔قوم کے تمام مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔معاملے کو پارلیمانی طریقے سے حل کرنے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کی سطح تک پارٹی معاملے کو لے کر جاتی ہے اور قوم کے مسائل کو حل کرنے کا کام کرتی ہے۔آزادی کے بعد سے ہی انڈین یونین مسلم لیگ کے نمائندہ پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں پہنچتے رہے ہیں قوم کی یہ ایک مائندہ پارٹی ہے ۔
