Hamari Duniya
Breaking News دہلی

مسجد خلیل اللہ بٹلہ ہاؤس کے امام و خطیب مولانایعقوب شاہ جہانپوری کا انتقال

ادارہ" ہماری دنیا" تعزیت پیش کرتا ہےاوراللہ تعالی سے دعاء گو ہے کہ مولانا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے:

 نئی دہلی:30مئ(ہماری دنیا ڈیسک/ایچ ڈی نیوز)بٹلہ ہاوس دہلی میں واقع مسجد خلیل اللہ کے امام وخطیب مولانا یعقوب شاہجہانپوری کے اچانک انتقال کی خبر سے اہل علم اور دانشوران قوم میں صدمے کی لہر پھیل گئی ہے،جس سے اوکھلا،بٹلہ ہاؤس ،ذاکر نگر ،جیت پور اور دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں سمیت ملک بھر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا گیا۔بتادیں کہ مولانا مرحوم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن تھے۔قبل ازیں انہوں نے فراش خانہ کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض بھی انجام دیے،بعد ازاں مسجد خلیل اللہ منتقل ہوئے ۔مولانا مرحوم نہایت سنجیدہ اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔ایک عالم دین ہونے کے باوجود مولانا ہمیشہ عصری علوم کو حاصل کرانے کے لیے نو نہالان اسلام کو متوجہ کراتے رہے،جس کے سبب انہوں نے اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا ۔ ایک بیٹی سائنٹسٹ ہے ۔جس کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں کہ مولانا کو داعیے اجل کو لبیک کہنا پڑا اور مالک حقیقی سے جا ملے ‘انا للہ وانا الیہ راجعون” واضح رہے کہ مشہور شاعر فصیح اکمل قادری ان کے بھائی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ مسجد خلیل اللّٰہ، بٹلہ ہاؤس میں نمازِ جنازہ اور تدفین بعد نماز مغرب بٹلہ ہاؤس، قبرستان میں ہوگی۔ ادارہ “ہماری دنیا”اللہ تعالی سے دعاء گو ہے کہ مولانا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے( آمین)

Related posts

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بھارت کے سامنے بونا ثابت ہوئی افغان ٹیم

Hamari Duniya

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی نے ایڈوکیٹ ذیشان حیدر کو اقلیتی مورچہ کا نیشنل انچارج مقرر کیا

Hamari Duniya

ملک میں خاموشی سے ذہن سازی، تعلیمی و سماجی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت: آل انڈیا تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن

Hamari Duniya