23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ملک میں خاموشی سے ذہن سازی، تعلیمی و سماجی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت: آل انڈیا تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن

All India Milli and Talimi foundation
نئی دہلی،19 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
مو جو دہ وقت میں ملک حالات ، اقلیتوں کے مسائل اور اس کے تدارک کے سلسلہ میں آل انڈیا تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر ذاکر نگر ،اوکھلا ،نئی دہلی میں  19فروری کو ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا ،نشست کی صدارت کر رہے اسلامک فقہ اکیڈمی کے مفتی  نادر احمد القاسمی نے فرمائی۔ آل انڈیا تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن  مرحوم مو لانا اسرار الحق قاسمی کے ذریعہ قائم کردہ ایک ایسا ادارہ ہے جس نے ہندوستان میں اقلیتوں کے تعلیمی اور ملی مسائل پر سنجیدگی سے کام کیا ہے اور اب جبکہ اقلیتوں کو روز نئے اور پہلے سے زیادہ خطرناک مسائل کا سامنا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملی فاؤنڈیشن پہلے کی طرح فعال اور متحرک کردار ادا کرے اور ذمہ داران پو ری تند دہی کے ساتھ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ امت کے فلاح و بہبود کی کوششیں کریں ۔
فورم فار انٹلیکچول ڈسکورس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظر امام نے اپنی گفتگو میں امریکہ  کی جدو جہد آزادی اور وہاں کے  دانشوران اور سیاسی سماجی افراد کی مثال پیش کر تے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکا کے لو گوں کے  بغیر جنگ اور ایک بھی جان گنوائے  ملک کے لو گوں کی اس طرح ذہن سازی  کی اور مختلف چھوٹی نشستوں کے ذریعہ اپنے لوگوں کی غلامانہ ذہنیت کو انقلابی سوچ میں بدل کر امریکہ کو آزادی دلوائی ہمیں بھی چاہئے  کہ اس طرح کی مثالوں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے ملک میں خاموشی سے ذہن سازی، تعلیمی و سماجی بیداری پیدا کرے جو آگے چل کر بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔
مرحوم مولانا اسرار الحق قاسمی کے مشن کو یاد کر تے ہو ئے مو لانا امتیاز احمد قاسمی نے کہا کہ ملی فاؤنڈیشن  سے ہمارا محبت اور خلوص کا رشتہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ ادارہ اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرے جس طرح سے مو لانا مرحوم کی مو جود گی میں  بغیر کسی بڑے جلسے اور پروگرام کے اخباروں اور ملی پلیٹ فارم کے ذریہ ملکی سطح پر اس ادارے نے ملی نمائندگی کی وہ قابل تعریف ہے اور مولانا کے جانشینوں سے ہم امید رکھتے ہیں ملی فاؤنڈیشن  پہلے کی طرح خوب سے خوب تر کی کوشش کر تا رہے گا ۔
آل انڈیا تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری جناب پرویز احمد اعظمی اور رکن جناب فیاض احمد نے اپنے اور فاؤنڈیشن کے صدر جناب سعود عالم ندوی کی غیر موجودگی میں ان کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور فاؤنڈیشن کو مستقبل میں مزید فعال اور متحرک بنائے رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
اس مو قع پر جناب اعزاز اصغر ،عمار جامی  ،مولانا نظام اورحیدر بھی موجود تھے پروگرام کا اختتام صدر محترم کی دعاء پر ہوا۔

Related posts

دہلی وقف بورڈ اور محرم کے مسئلے پرلیفٹیننٹ گورنر کی وفد سے ملاقات

Hamari Duniya

جاما ڈوبا، جھارکھنڈ کے گاؤں سے رحمانی 30 کا چمکا ستارہ، کائنات حسین کو ملا گوگل میں 36 لاکھ کا سالانہ پلیسمنٹ 

Hamari Duniya

راجستھان محبتوں والی ریاست ہے اسے نفرتوں کے حوالے ہونے سے بچائیں:فضل الرحیم مجددی

Hamari Duniya