31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

صفا پبلک اسکول ملیح آباد لکھنو کے زیر اہتمام ووٹ بیداری مہم کا انعقاد

Safa Public school

لکھنو، 17 مئی (قمر خان ایچ ڈی نیوز)۔ صفا پبلک اسکول موہان روڈ ملیح آباد لکھنو، کے زیر اہتمام ووٹ بیداری کے لیے ایک مہم کا انعقاد کیا گیا ہے، اس موقع پر صفا پبلک اسکول کے ڈائریکٹر ارشد خان نے ووٹ بیداری مہم کی شروعات اسکول کے گراؤنڈ سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس موقع پر بچوں سے روبرو ہو کر کہا کہ بچے اپنے والدین کو ووٹ ڈالنے کے لیے ضرور بات کریں گے اور ان کو ایک ووٹ کی اہمیت کو ضرور بتائیں گے کہ وہ بلا خوف و خطر اپنا ووٹ ڈالیں اپنے ووٹ کی قیمت کو سمجھیں اور اس کا استعمال کریں۔

اس موقع پر اسکول کی پرنسپل ادیبہ خان نے اس بات پر زور دیا کہ ووٹ دینا ہمارا حق ہے جو ہندوستانی ائین نے دیا ہے اور ہمیں اس حق کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے اپنے ووٹ کا استعمال کر کے ہم ایک ترقی یافتہ مضبوط قوم کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ اور اس موقع پر اسکول کے اساتذہ موجود رہے۔

Related posts

القلم پبلک اسکول اور النور پبلک اسکول، سنبھل میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد، ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے طلبہ کو انعامات سے نوازا

Hamari Duniya

بیری ڈی کو بنائیں گے ایک صاف شفاف گاؤں:محمد طاہر شیخ 

Hamari Duniya

شبلی کالج میں’شبلی ڈے‘ کی تیاریاں مکمل ہیں :ڈاکٹر اسفر علی

Hamari Duniya