August 21, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Nepal Rothat

(کاٹھمانڈو (نیپال 6)، مئی (ایچ ڈی نیوز
جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے زیرِ اہتمام ‘معہد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتہٹ نیپال’میں آج بروز سوموار بتاریخ 26/شوال المکرم 1445ھ مطابق 6/مئی 2024ء ضلع روتہٹ کے عازمین حج کے لیے ایک تربیتی پروگرام( جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے صدر حضرت مولانا محمد شوکت علی قاسمی المدنی کی صدارت میں)منعقد ہوا۔
اس پروگرام میں مولانا محمد شوکت علی مدنی نے مناسک حج پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہوئے کہاکہ: یقینا حج ایک عظیم اور مبارک فریضہ ہے۔ یہی وجہ ہے نماز پڑھنے والوں کو نمازی کہہ کر اور روزہ رکھنے والوں کو روزہ دار کہہ کر لوگ نہیں پکارتے ہیں ؛مگر حج ایک واحد ایسا فریضہ ہے کہ جس کے ادا کرنے والوں کو لوگ ‘ حاجی’ کہہ کر پکارتے ہیں ،یہ اللہ کی طرف سے فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے ایک بڑا طمغہ ہے،جو کسی شاہکار نعمت سے کم نہیں ہے۔ اس لیے آپ حضرات اپنی عظمت کو سمجھیں اور مناسکِ حج ادا کرنے کے دوران نظروں کی حفاظت پر خاص توجہ دیں۔
جمعیت علمائے نیپال کے جنرل سکریٹری مولانا محمد قاری حنیف عالم مدنی نے اپنے تربیتی بیان میں فرمایا کہ :اللہ تعالیٰ آپ تمام عازمینِ حج کو حج مبرور عطا فرمائے؛کیوں کہ حج مبرور کا بدلہ تو صرف جنت ہی ہے اور ایک مسلمان کے لیے جنت سے بڑھ کر اور کوئی نعمت ہر گز نہیں ہوسکتی ہے۔
جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے ترجمان مولانا انوارالحق قاسمی نے کہا کہ:حج اور عمرہ کی، یوں تو بے شمار خصوصیات ہیں،جن میں دو اہم خصوصیات یہ ہیں(1):حج اور عمرہ فقر و محتاجگی کو دور کر دیتے ہیں (2):حج اور عمرہ گناہوں کو مٹا دیتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:پے درپے حج وعمرے کیا کرو! بےشک یہ دونوں فقر یعنی غریبی اور گناہوں کو اس طرح دور کر دیتے ہیں،جس طرح بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کردیتی ہے۔(ابن ماجہ)
جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے سرپرست مولانا قاری محمد ساجد حسین صاحب مظاہری نے اپنے خطاب کے دوران فرمایا کہ:حج ایک ایسا فریضہ ہے کہ جس کے ادا کرنے والے حضرات گناہوں سے بالکل پاک و صاف ہو جاتے ہیں اور معصومیت میں وہ اس بچے کی طرح ہو جاتے ہیں ،جو ابھی پیدا ہواہو۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:جس شخص نے محض اللہ خوشنودی کے لیے حج کیا اور اس دوران کوئی بے ہودہ بات یا گناہ نہیں کیا تو وہ (پاک ہوکر )ایسا لوٹتاہے،جیسا کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہونے کے روز پاک تھا۔(بخاری و مسلم)
جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے جنرل سکریٹری مولانا محمد خیر الدین مظاہری نے عازمینِ حج کا تہ دل سے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ،انھیں مبارک باد پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی۔ جمعیت علمائے نیپال کے مرکزی رکن اور معہد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتہٹ نیپال کے بانی و ناظم مولانا محمد عزرائیل مظاہری نے کہا کہ:اللہ کے یہاں ہر عمل میں اخلاص مطلوب ہے،بغیر اخلاص اور نیت کے فساد کے ساتھ بڑا سے بڑا عمل بےکار ہوجاتاہے؛اس لیے آپ حضرات فریضہ حج کی ادائیگی میں نیت صاف رکھنے کے ساتھ محض اللہ کی رضا مد نظر رکھیں۔
پروگرام کے سرپرست اور سرخیل جمعیت علمائے نیپال کے نائب صدر مولانا محمد شفیق الرحمن صاحب قاسمی- حفظہ اللہ- تھے۔ واضح رہے کہ ( کیو ڈی ایف )کے ذمے دار حضرت مولانا محمد وسیم ریاضی مدظلہ العالی نے تمام عازمینِ حج کو اپنی طرف سے ایک ایک بیگ بطور ہدیہ عنایت فرمایا۔ اس تربیتی پروگرام میں مرد وخواتین سمیت انتیس عازمینِ حج نے شرکت کرکے اکابر علماء سے بھرپور استفادہ کیا۔
جمعیت علمائے نیپال کے مرکزی اراکین: قاری محمد شہاب الدین عرفانی،انجینئر محمد عبدالجبار،قاری محمد درخشید عالم اور ضلعی جمعیت کےذمے داران: مولانا محمد جواد عالم مظاہری ،مولانا محمد اسلم جمالی قاسمی،مولانا محمد صابر علی المظاہری ،مولانا قاری اسرار الحق قاسمی،مولانا محمد عبد القیوم اور جمعیت کی ہم درد شخصیات: مولانا قاری نثار احمد قاسمی،مولانا ہارون مدنی،مفتی محمد ذکاء اللہ مظاہری،مولانا محمد روشن مظاہری،مولانا محمد نثار ( نائب ناظم دار ارقم کاٹھمانڈو) مولانا رحمت مظاہری سمیت اور دیگر معزز علماء کی ہوئی شرکت۔ اوریہ تربیتی پروگرام مولانا محمد عزرائیل مظاہری کی پرسوز دعا پر بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا۔

Related posts

اسرائیلی فوج کے سربراہ کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان، یہ رہی بڑی وجہ

Hamari Duniya

’تم کذاب اور بے کار لیڈر ہو،‘ نیتن یاہو کوفوج میں بھی لعن طعن کا سامنا

Hamari Duniya

کم جونگ ان کو سنک سوار، داغ دیں 10 میزائلیں، جنوبی کوریا خوف سے لرز اٹھا

Hamari Duniya