14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

کل نیپال دو روزہ مسابقہ قرآ ن کریم کے انعام یافتگان “طلبہ وطالبات” کو شیخ بدر العنزی و سفیر سعودی عرب سعد بن ناصر ابوحیمد نے انعامات سے نوازا 

Nepal Musabaqa
 اللہ انعام یافتہ طلبہ وطالبات کو اعلیٰ علم سے مزین فرمائے‌: مولانا عبد القیوم مدنی
مسلم کمیشن نیپال کے صدر شمیم میاں انصاری کی جانب سے سفیر محترم کی موجودگی میں شیخ بدر العنزی حفظہ اللہ کواعزازسے نوازاگیا
سفیر سعودی عرب کاٹھمنڈو محترم سعد بن ناصر ابو حیمد کی موجودگی نے پروگرام کو وقاربخشا 

زاھد آزاد جھنڈانگری
جھنڈا نگر، 06 مئی( ایچ ڈی نیوز)۔
وزارت برائے اسلامی امور سعودی عرب کے تعاون اور سعودی سفارتخانہ نیپال و مسلم آیوگ نیپال کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والے مسابقہ قرآن کریم میں فائزین کے ناموں کااعلان رسمی طور پر مسلم آیوگ کی طرف سے رمضان المبارک سے قبل کردیا گیا تھا،لیکن فائزین کو انعامات سے نوازنے کے لئے ان دنوں کا انتخاب کیا گیا، اس موقع ہر شیخ بدر العنزی نے مسابقہ میں کامیاب ہونے طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےان کے تابناک مستقبل کے لئے دعائیں کیں۔

Shamim Miyan
استاد جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر مولانا عبد القیوم مدنی نے انعام یافتگان کے لیے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر نیپال کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد العظیم مدنی جھنڈانگری نے اس پروگرام کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ “میں تمام مشارکین مسابقہ سے عرض کرنا چاہوں گا جو اس دوڑ میں پیچھے رہ گئے کہ آپ احساس کمتری کا شکار ہرگز نہ ہوں بلکہ اپنی کوششیں جاری رکھیں ایک دن کامیابی ضرور آپ کے قدم چومے گی ، جب بھی اس طرح کے مسابقات منعقد کئے جائیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قرآن کریم کا خاص طورسے یومیہ تلاوت کرتے رہیں، کیونکہ قرآن ترک کرنے سے بھولنے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مسابقے کے انعام یافتہ طلبہ وطالبات کو محترم شیخ بدر العنزی و سفیر محترم سعودی ایمبسی اور صدر مسلم آیوگ نیپال محترم شمیم میاں انصاری کے ہاتھوں انعامات عطا کئے گیے۔

Saudi Ambassador
اس پروگرام میں ملک کے مختلف حصوں سے ان علماء کرام نے خصوصی طور پر شرکت کی اور انعام یافتگان کو اپنی دعاوں سے نوازا۔ دکتور عبد الغنی القوفی، شیخ شہاب الدین مدنی، شیخ عطاء الرحمن مدنی، شیخ قمر الدین مدنی، شیخ مجیب الدین مدنی، شیخ انعام اللہ مدنی، شیخ عبد الحق مدنی، شیخ صلاح الدین مدنی، شیخ پرویز ، یعقوب مدنی، شیخ محمد ہارون مدنی۔ ۔اللہ تعالی تمام منتظمین مسابقہ کو اجر جزیل سے نوازے اور مستقبل میں مسابقہ کے انعقاد کی مزید توفیق بخشے آمین یارب العالمین

Related posts

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم، اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں

Hamari Duniya

جنگ بندی کے اطلاق سے قبل اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملے جاری

Hamari Duniya

ایران کے وزیرخارجہ نے قطر میں حماس کے سربراہ سے کی ملاقات

Hamari Duniya