September 6, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

فاطمہ مسجد میں گیارہ روزہ حج تربیتی کیمپ اختتام پذیر

Hajj training camp

نئی دہلی،29 اپریل (نامہ نگار)۔
العرفات خادم الحجاج ٹرسٹ کے زیر اہتمام چوڑی والان میں واقع فاطمہ مسجد میں عازمین حج کے لئے منعقد گیارہ روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوا۔ کیمپ میں صدر نسیم الدین ، جنرل سکریٹری خضر حیات ، حاجی محمد اسلم اور حاجی محمد شکیل نے عازمین حج کو اپنے اپنے طور سے حج امور کی جانکاری فراہم کی کہ عمرہ کس طرح کریں اور عمرہ کے بعد ایام حج میں کیا کیا کرنا ہے یہ سب پریکٹیکل کرکے بتایا ۔ٹرینرس نے عازمین حج کو عمرہ کے احرام باندھنے سے لے کر حج کے ارکان پر تفصیل سے روشنی ڈالی کہ حج میں کتنے فرض ہیں اور کتنے واجبات ہیں جس کے کرنے یا نہ کرنے سے کیا فوائد اور کیا نقصانات ہیں۔
گیارہ روز تک ان تجربہ کاروں نے اپنی محنت اور لگن سے عازمین کو مناسک حج کی تیاری کرائی جو عازمین حج نے بہت پسند کیا۔ اس کیمپ میں ٹیم کے باقی ممبران میں حاجی اکبر ، حاجی نسیم ، حاجی حنیف ، حاجی نفیس ، حاجی محمد ساجد ، حاجی فیاض الدین ، حاجی ساجد کارڈ والے اور حاجی محفوظ نے بھرپور ساتھ دیا۔ ان کے علاوہ مفتی عارف ندیم قاسمی، مفتی نثار ، مفتی قاسم نے بھی کیمپ میں عازمین کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا اور ان کے حج و عمرہ کے تعلق سے سوالات کے جوابات آسان طریقے سے دیئے جس سے عازمین مطمئن اور خوش ہوئے۔ اختتامی کیمپ میں خصوصی مدعوئین کے طور پر سینئر حج رضاکار حاجی ریاض الدین ، حاجی محمد ظہور اور حاجی محمد فاضل نے شرکت کی۔ انہوں نے کیمپ کے کامیاب انعقاد کی ستائش کی۔

Related posts

اسرائیل کے پڑوسی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کوجرم قرار دے دیا

Hamari Duniya

مسلم ویمن پرسنل لائ بورڈ نے طلاق یافتہ مسلم خواتین کو ماہانہ 500 روپے دینے کے اعلان کو سیاسی قراردیا

Hamari Duniya

شیلادکشت کے ذریعہ سنواری گئی دہلی کو اپنا ماڈل بتارہے ہیں کیجریوال:کانگریس

Hamari Duniya