26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی معیاد تین ماہ مقرر کردی

saudi Arab Umarah visa

ریاض،15اپریل(ایجنسی)۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے تین ماہ کے لیے جاری ہونے والے عمرہ ویزے کی مدت کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزا اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔
وزارت نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاونٹ پر صارفین کے استفسار پر وضاحت کی کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہاکہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ھجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو۔ سعودی حکام نے ہر سال حج سیزن اور مکہ اورمدینہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔

Related posts

پاکستان کے میانوالی میں ٹریننگ بیس پر دہشت گردوں نے مچایا کہرام،3جنگی جہازوں کو جلایا،3دہشت گرد مارے گئے

Hamari Duniya

اس غیر مسلم اکثریتی ملک میں مسلمانوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

Hamari Duniya

سعودی عرب حجاج اور عمرہ زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کیلئے کوساں،ٹیکنا لوجی کے مدد سے 137زبانوں میں بات چیت کرنے میں ملے گی مدد

Hamari Duniya