29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

رام لیلا میں کانگریس کی ’ہلہ بول ریلی‘ کو کامیاب بنانے کیلئے پسینہ بہارہے ہیں کانگریسی رہنما

Tariq Siddiqui

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
رام لیلا میدان میں منعقد ہو نے والی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے جمنا پار کے مختلف علاقوں میںدہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے ریلی کو کامیاب بنا نے کے لئے جگہ جگہ میٹنگ منعقد ہو ئی۔اس مو قع پر کانگریس کے سینئرلیڈرطارق صدیقی نے عوام سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ دہلی کے رام لیلا میدان میں مہنگائی کے خلاف ہلہ بول ریلی ہونے جا رہی ہے اس کے لیے تمام ساتھی مل کر کوشش کر یں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آکر ریلی کو کامیاب بنائیں اور راہل گاندھی کے ہاتھوںکو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے غریبی کے لیے نہیںبلکہ غریبوں کو مٹانے کے لئے کام کیاکیوں کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے آج ملک کے عام شہری پریشان ہو گئے ہیں اور خصوصاً غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔ اور جبکہ کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ ملک میں غریبوں اور پسماند گان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔آج اسی لئے کانگریس مہنگائی کے خلاف زبردست مہم شروع کر رہی ہے جس کا آغاز آج دہلی کے رام لیلا میدان میںریلی نکال کر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ پردیش صدر اور تمام کانگریسی ساتھیوں کے ساتھ رام لیلا میدان میں ہو نے والی ریلی کو کامیاب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔بلاک صدر سنجے ورما پہلوان نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کے ساتھ ریلی میں شرکت کریں گے اور سبھاش چوہان سابق بلاک صدر، حاجی نذیر، ، سنجے گپتا، رام اوتار، ہرپال، حاجی یوسف،عبد الرزاق، نسیم اختر، پنکج ،بھو لا،عبد الریاض،اعجاز احمد ،سلیم انصاری ،حاجی تجمل انصاری، امرت لال پردھان ،ضرار صدیقی، ابھیشیک، سنتوش، آنند وغیرہ اور بہت سے دوسرے کارکنوں نے ریلی کو کامیاب بنانے کا بھروسہ دلایا۔

Related posts

ناگرک وکاس کیندر کے کھمم سینٹر  کا تلنگانہ کے وزیر زراعت نے افتتاح کیا 

Hamari Duniya

حج رضا کارحاجی ریاض الدین نے حج کمیٹی آف انڈیا  سے  متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم  کیا

Hamari Duniya

کانگریس مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کےلئے کوشاں، مسلمانوں کا مکمل اعتماد بحال کئے بغیر کوئی پارٹی کامیاب نہیں ہوسکتی :شبیر احمد انصاری

Hamari Duniya