32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

ماہ رمضان برکتوں، رحمتوں اور بخششوں سے مالا مال: مولانا خالد مظاہری

Ramzan Shamli

نگلہ راعی کھیڑا کی مسجد میں تکمیل قرآن مجید کی تقریب منعقد
کیرانہ،6 اپریل (عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)۔

رمضان المبارک وہ بابرکت مہینہ ہے ،جس میں مقدس قرآن کریم سمیت تمام کتب سماوی نازل ہوئی ہیں۔ان خیالات کااظہار مولانا خالد مظاہری نے گاؤں ننگلہ راعی کھیڑا کی مسجد میں تکمیل قرآن کریم کی روحانی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اسی مہینہ کے تیسرے عشرہ “عشرہ نجات”میں شب قدر کی طاق راتیں ہیں۔پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا مغفرت اور تیسر دوزخ سے نجات کا ہے۔ مولانا خالد مظاہری نے دوران خطاب کہا کہ یہ مہینہ برکتوں، رحمتوں اور بخششوں سے مالا مال ہے جس میں اللہ تعالیٰ خود اپنے بندوں کوانعامات سے نوازتا ہےاور قرآن پاک اللہ کی عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے نو جوان رمضان کے مہینہ میں بھی روزے چھوڑ رہے ہیں ،جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔ انہوں نےکہا کہ جب بندہ مرنے کے بعد اللہ کے حضور پیش ہوگا تو وہاں ہر چیز کا حساب دینا ہوگا۔ اگرنسان کے اعمال درست نہ ہوں، تو اس کو اس کی سزا ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے ،جس کی وجہ سے اسے روز محشر میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ مذکورہ مسجد میں مولانا مرسلین رشیدی نمازتراویح میں قرآن کریم سنا رہے تھے،جبکہ حافظ صہیب قاسمی سامع تھے۔
اس موقع پر مولانا احسن، مولانا سلیم ، مسجد کے امام حافظ الیاس، حافظ محبوب ،حافظ ارشاد، حافظ فرقان ، ڈاکٹر معروف،شمشیر احمد ، ڈاکٹر دلشاد، حاجی حنیف، چودھری انیس اور اعظم عرف بھور اوغیرہ موجود رہے۔

Related posts

جب دنیا اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی، توہمارے سنتوں نے روشنی دی:وزیراعلیٰ یوگی

Hamari Duniya

دو گھنٹے تک ڈاؤن رہا وہاٹس ایپ، ٹوئٹر پر بننے لگے میمز

Hamari Duniya

اکھیلیش یادو نے جابر وظالم حکمرانوں کو کیا خبردار،کہا مہنگا پڑے گا!۔

Hamari Duniya