22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دو بچّوں کے حافظ بننے پر معروف سماجی کارکن محمد طاہر شیخ نے انعامات سے نوازا 

Madarsa Islamia

اعظم گڑھ،11 فروری (عبد الرحیم شیخ  ؍ایچ ڈی نیوز)
معروف سماجی کارکن محمد طاہر شیخ ساکن بیری ڈی نے اپنے گاؤں کے مدرسہ اسلامیہ چھوٹا پروا جامع مسجد کے دو بچّوں مرزا فہیم احمد ولد مرزا محمد اسلم بیگ ،طہ ولد عتیق احمد کو آج بعد نماز ظہر مدرسہ پہنچ کر دو بچّوں کو سائیکل اور دیگر انعامات سے نواز کر انکی حوصلھ افزائی کی ۔
شیخ موصوف نے کہا کہ ہمارا مقصد سماج کے اُن بچّوں کی حوصلھ افزائی کرنا ہے جو تعلیم کے میدان میں بلندیاں حاصل کر رہے ہیں ۔آئندہ بھی جو بچّے حافظ ،مولوی ،مفتی بنتے ہیں یا اسکے علاوہ تعلیم کے اور شعبوں کے نمایاں کار کردگی پیش کرتے ہیں اُن سبھی کو ہماری طرف سے انعامات سے نوازا جائے گا ۔خوش نصیب ہیں وہ والدین جنکے بچّے حافظ قرآن ہوئے ۔ اس موقع پر حافظ محمد مشرف ،اقبال احمد ،ندیم احمد ،طارق سکندر ،مرزا ابو شھمہ ،مِرزا مسٹر بیگ کے علاوہ مدرسہ کے طلبہ موجود تھے ۔

Related posts

راجستھان کے ڈاکٹراعظم بیگ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

Hamari Duniya

کیرانہ جمنا ندی میں ڈوبنے سے دو لڑکیوں کی دردناک موت

دونوں متوفیہ ہریانہ کے رہنے والی ہیں، لڑکیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ دسہرہ پر نہانے آئی تھی:

Hamari Duniya

انعام العلوم مظفر نگر کے مہتمم مولانا گلزار قاسمی کو صدمہ

حقیقی تائی اماں کی تجہیز و تکفین میں علماء اور عمایدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی:

Hamari Duniya