18.1 C
Delhi
February 29, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

مودی متر کے ذریعے مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑ رہی ہے بی جے پی: جمال صدیقی

Modi Mitra BJP

باغپت،11 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔

اشرف آباد گراؤنڈ میں جی ایس فاؤنڈیشن کے قومی صدر گڈو چوہان کی طرف سے “مودی متر” مہم کے تحت “مودی متر” پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام میں مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے ضلع بھر کے معزز افراد کو “مودی متر” سرٹیفکیٹ تقسیم کۓ اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی سے جوڑا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اب کی بار400 سے پار کے نعرے گونجے۔

Modi Mitra

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے چند مہینوں بعد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کر لی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اس دوران بی جے پی اقلیتی مورچہ ’’مودی متر‘‘ کی خصوصی مہم کے ذریعے مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ذرائع کی مانیں تو اس بار بی جے پی نے مسلم ووٹروں تک پہنچنے کے لیے کئی خاص منصوبے بنائے ہیں۔

اس موقع پر قومی صدر جمال صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ ’’مودی متر‘‘ مسلم ووٹروں کو بی جے پی سے جوڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ’’مودی متر‘‘ کی تقرری کا کام پارٹی کی اقلیتی مورچہ یونٹ کو سونپا گیا ہے۔مودی متر اپنے علاقے کے ہر گھر پہنچیں گے۔ وہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو مودی حکومت کی جانب سے ان کے لیے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دیں گے۔ اس کے لیے مسلم علاقوں اور نشستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں اتر پردیش، مغربی بنگال اور بہار کے زیادہ سے زیادہ اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔

Modi Mitra

انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے ملک میں ترقی کا جو جال بچھایا ہے وہ ابھی نوجوانی کے مرحلے میں ہے۔ اس لیے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو جیتنا ضروری ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بی جے پی آرہی ہے۔ بی جے پی کسی ذات یا مذہب کی پارٹی نہیں ہے۔ یہ ایک پارٹی ہے جوسب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے بنیادی منتر پر چل رہی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اقلیتی سماج کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

Related posts

وزیراعظم ہمارے من کی بات بھی سنو، انصاف ملنے تک لڑائی جاری رہے گی

Hamari Duniya

دارالعلوم فیض محمدی کے زیر اہتمام انجمن فیض اللسان کا اختتامی اجلاس آج

Hamari Duniya

درگاہ خواجہ غریب نوازاجمیر کے ایک وفد نے جمعیة علماءہند کے صدر دفتر کا دورہ کیا

Hamari Duniya