22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن نے ریکارڈ 621 مریضوں کو ہزاروں یونٹس خون مفت مہیا کرایا

Al Falah Foundation

اعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ 

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) مسلسل مریضوں کی بے لوث خدمت کر رہی ہے، اسی سلسلے میں آج الفلاح فاؤنڈیشن امتیاز ویلڈر صاحب نے قصبہ ماہل کے عرفان کو مفت خون کا عطیہ دیا۔یاد رہے کہ یہ اس سے قبل بھی محمد عرفان کو الفلاح فاؤنڈیشن سے 2 یونٹ خون مل چکا ہے۔ آج امتیاز ولیڈر نے انہیں تیسرا یونٹ خون دیا، اس موقع پر بلڈ ڈونیشن مہم کے روح رواں ذاکر حسین نے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن کا مقصد عوام کو خون عطیہ کے تئیں لوگوں کو آگاہ کرنا، تاکہ انسانی جانیں بچائی جا سکیں، جبکہ الفلاح فاؤنڈیشن کے ابو شحمہ قریشی ماہلی اور صابر ماہلی نے امتیاز ویلڈر،طالب ماہلی اور محمد شاہد کے اس نیک کام کو سراہا۔

قابل ذکر ہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) غریبوں مفت خون فراہم کرتی ہے۔اب تک الفلاح فاؤنڈیشن 621 مریضوں کو ہزاروں یونٹس مفت خون مہیا کرا چکی ہے۔امتیاز ویلڈر،طالب اور شاہد کے اس نیک کام پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ماہل کے سابق چیئرمین بدرعالم، ،دل شیر قریشی،کلیم خان ٹائیگر،اعظم قریشی،زید ماہلی،توصیف ماہلی، زید ماہلی اور محفوظ آعظمی امباری و دیگر نے الفلاح فاؤنڈیشن کی خون عطیہ مہم کو گھر گھر پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔

Related posts

ضلع جج شاملی نے جیل کے معائنہ کے دوران ضروری ہدایات جاری کی۔

ڈسٹرکٹ جیل مظفر نگر کا معائنہ: ڈسٹرکٹ جج/چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی شاملی شری انیل کمار XIII نے کیا۔:

Hamari Duniya

عقیدت اور فضیلت والی رات، شب برأت روایتی انداز میں منائی گئی

Hamari Duniya

قرآن پوری امت کو امن تعلیم اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے

Hamari Duniya