12.1 C
Delhi
December 14, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بھارت میں نفرت بھیدبھاؤ کی کوئی گنجائش نہیں،صدیوں سے ساتھ رہتے آئے ہیں ساتھ رہیں گے ساتھ چلیں گے،ملک کے مذہبی رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کیا

Mazahib conference

نئی دہلی، 27 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
بموقع ” کل مذاہب کانفرنس ” منعقدہ ایوان غالب ماتاسندری روڈ نئی دہلی مختلف مذاہب کے رہنماو¿ں و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن اپنے ملک بھارت دیش میں نفرت بھید بھاو¿ کی کوئی گنجائش نہیں ہے صدیوں سے سبھی مذاہب کے عقیدت مند پیروکار ساتھ رہتے آئے ہیں ساتھ رہیں گے ساتھ چلتے رہیں گے گھر مکان کاروبار سب کچھ تو ملے ہوئے ہیں سماج کو بانٹنے سے دیش آگے نہیں بڑھنے والا ہم سبھی مولانا جاوید صدیقی قاسمی کنوینر کل مذاہب کانفرنس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ آپ نے ایک جگہ ایک ساتھ ایک فکر پر سبھی سماج کے رہنماؤں و ذمہ داران پیروکاروں کو جمع کیا ہے یہ آج کی ضرورت ہے ہم سب آپکے ساتھ ہیں آپ قدم بڑھائیں سبھی قدم ساتھ ملاتے ہوئے چلیں گے ۔
مذہبی رہنماؤں و ذمہ داران میں سوامی چندر دیوجی مہاراج آچاریہ دیوندر جی مہاراج ششیل کھنا جی مہاراج مولانا جمال قاسمی مفسر قرآن دہلی مولانا عبدالسبحان قاسمی دہلی ڈاکٹر تاج الدین انصاری ابرار احمد مکی کےکے شرما جی بھودیو شرما جی سبھاش گوجر جی یوگیش شیٹی جی آچاریہ وویک منی جی مہاراج جین سماج بھوشن جین جی انیل جین جی گروگرنتھ ایکٹیوسٹ سردار ہروندر سنگھ لامبا جی کرشچن روڈرک گلبرگ جی بودھ سماج آچاریہ پھنٹوسک جی نے نفرت مکت بھارت کی بات کی اور کہا کہ وطن میں ایسی شرانگیزیاں جن سے ملک کوشدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے ناقابل برداشت ہیں ۔بہرحال آجکی کل مذاہب کانفرنس کے انعقاد کو خوب سراہا گیا ملک و سماج کو جوڑنے کے لئے خوش آئند قدم قرار دیا گیا ۔اس موقع سے اعلان کیا گیا کہ ملک کے مختلف مقامات پر بھی اس طرح کے پروگرام و مجالس منعقد کی جائیں گی ان شاءاللہ ۔مزید سبھی شرکاءنے نوجوانوں کی تربیت پر خاص زور دیا نوجوان ملک کے مستقبل ہیں جیسی سوچ ان کی بنے گی ویسے ہی دیش سماج پر انکی سوچ کا اثر ہوگا ضروری ہیکہ نوجوانوں بچوں کی تربیت پر پورا دھیان رکھا جائے ۔کانفرنس میں اس ٹیم کو بھی آنے کی دعوت دی گئی تھی جنہوں نے پچھلے دنوں اتراکھنڈ پہاڑ میں پھنس جانے والےاکتالیس مزدوروں کو جان پر کھیل کر اپنے ہنر وفن کے ذریعہ پہاڑ کھود کھود کر باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے تھے انکی ٹیم کل مذاہب کانفرنس میں شامل ہوئی شال کے ذریعہ انکا استقبال کیا گیا مزید پوری ٹیم کو پہاڑ یودھا ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا ٹیم میں سے وکیل احمد ارشاد میاں فیروز قریشی مناقریشی وغیرہ نے سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر سماجی ذمہ داران کو بھی شانتی ویر ایوارڈ پیش کئے گئے ۔ کانفرنس میں خصوصی مہمان کے طور پر جاوید رحمانی چیف ایڈیٹر روزنامہ سائبان مفتی برھان الدین حسنی قاسمی مہتمم دارالعلوم محمدیہ مصطفے آباد دہلی قاری عبد السمیع ناظم اعلی دینی تعلیمی بورڈ صوبہ دہلی قاری احرارالحق جوھر قاسمی دہلی مفتی قاسم نعمانی مصطفےآباد مولانا محمد آصف ناظم دارالعلوم للبنات مصطفےآباد ڈاکٹر فہیم بیگ سماجی کارکن صالحہ جی فرسٹ اسٹیپ رلیف فاونڈیشن روبانہ جی صنوبر جی رضوان منصوری حسیب الحسن راجو سابق ایلڈر مین کمل اروڑہ جی شمع خان صاحبہ معروف رضا جی صحافی مولانا حسین احمد قاسمی مہتمم مدرسہ دارالعلوم رحمانی شاستری پارک قاری خلیل احمد مجددی مولانا نسیم مظاہری مولانا غیاث الدین مظاہری حاجی اسعد میاں سماجی کارکن فہیم احمد علیگ حاجی یوسف للتاپارک دہلی قابل ذکر ہیں۔ اسی کے ساتھ سبھی شرکاءنے ملک کے باشندگان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماہ جنوری میں رام مندر کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سبھی لوگ ملک میں امن و سلامتی کا ماحول بناکر رکھیں ایک دوسرے کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو یہ خیال سبھی کو رہے ۔
کانفرنس میں بڑی تعداد میں سبھی سماج کے ذمہ داران پیروکاروں نے شرکت کی جن میں نوین شرما ایس کے رانا راجیو ٹھاکر روشنی رہیجا راجو رہیجا طوبی خان روحی صاحبہ کنیز فاطمہ رادھا شرما مولانا مسیح اللہ صدیقی حافظ یحی صدیقی محمد عمر فاروق صدیقی محمد عثمان محمد وسیم سماجی کارکن نریندر شرما انوج شرما فضل اخلاق شفیع دہلوی جاوید بوانہ حافظ اکرام ناگلوئی سعید احمد صحافی قاری حسین الرحمن حاجی زبیر فرش والی مسجد قابل ذکرہیں۔

Related posts

ملک میں آج سے تین نئے قوانین نافذ، – مآب لنچنگ کے کیس میں عمر قید یا موت کی سزا

Hamari Duniya

کیا اروند کیجریوال کو تفتیش کے نام پر دس سال تک جیل میں رکھا جائے گا؟گجرات میں روڈ شو کے دوران جذباتی ہوگئیں سنیتا کیجریوال

Hamari Duniya

پہلا دو روزہ کل نیپال مسابقہ حفظ قرآن کریم اختتام پذیر

Hamari Duniya