29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

حکیم حافظ محمد مرتضیٰ دہلوی اور حکیم آفتاب عالم کو طبّی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا

Hakim Syed Ahmad
نئی دہلی،16 دسمبر (ایچ ڈی نیوز)۔
حکیم حافظ محمد مرتضیٰ دہلوی اور حکیم آفتاب عالم کی طبی خدمات کے اعتراف میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی) فارمیسی ونگ کی جانب سے ایک تقریب دفتر طبّی کانگریس واقع دریاگنج، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر مسز شہناز پروین نے کی اور مہمان خصوصی ڈاکٹر توحید احمد خاں قاسمی تھے جبکہ مہمان ذی وقار کے طور پر حکیم رشید بیگ دہلوی شریک ہوئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ) نے میٹنگ سے خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں دور حاضر میں طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لیے خاص طور سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ طب یونانی آج بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں ہماری تحریک کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لیے جو بھی اور جس تنظیم کے ذریعہ کام کر رہا ہے۔ قابل مبارکباد ہے۔ آج کے پروگرام میں حکیم حافظ محمد مرتضیٰ دہلوی اور حکیم آفتاب عالم کی طبّی خدمات کے اعتراف میں فارمیسی طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی جانب سے ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ میٹنگ کے اہم شرکاء میں ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر شکیل احمد، اسرار احمد اُجینی، ندیم عارف اور محمد عمران قنوجی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

ریلوے بورڈ بھارت سرکار ’آیوش‘ کی تعریف سمجھنے سے قاصر، طبّی کانگریس کا کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ

Hamari Duniya

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے ویژن 2026 کے تحت 150 بچوں میں اسکالر شپ تقسیم

Hamari Duniya

شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں نئے طلبہ وطالبات کے لیے افتتاحی تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya