39 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

اعظم گڑھ ویلفیئرسوسائٹی منگراواں کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ب

Training workshop

اعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ۔

جس میں عظمت گروپ آف انسٹی ٹیوشن کےصدر طاہر جمال صاحب بحیثیت صدر اور کنوینر عارف اصلاحی صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ عارف اصلاحی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی وہی بہتر ہے جو دوسروں کے لئے گزاری جائے اپنے لئے تو سبھی لوگ جیتے ہیں خدا نے اگر ہمیں اشرف بنایا ہے تو ہمارا بھی فرض بنتا ہیکہ ہم اس کا حق خدا کے بندوں کے کام آکر اداکریں۔اور یہ سارے کام ہم صرف اور صرف رضائے الہی کے لئے کیا کریں ریاکاری و دکھاوا بالکل نہ ہو۔ انہوں نے زکوہ کے اجتماعی نظام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر زکوہ کا اجتماعی نظم ہوجاتا تو قوم کے لوگوں کی صورت حال کچھ اور ہوتی اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے سوسائٹی کے ممبران کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اصول و ضابطہ سب کے لئے برابر ہونا چاہئے حساب کتاب آئینے کی طرح صاف ہونا چاہئے کسی عہدہ کسی لالچ کے بغیر صرف خدا کو راضی کرنے کی نیت سے اس کام کو انجام دیں۔
ہمارے سماج میں بیچارے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کسی سے سوال نہیں کرتے ہماری ذمے داری بنتی ہیکہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کی انا کا خیال کرتے ہوئے ان کا بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔ اپنے صدارتی خطاب میں طاہر جمال صاحب نے کہا کہ یہ کام بہت اعلٰی ہے جسے خدا توفیق دیتا ہے وہی لوگ کرسکتے ہیں خوش نصیب ہیں آپ لوگ کہ اللہ تعالٰی نے آپ لوگوں کا انتخاب اس نیک کام کے لئے کیا ہے۔ہمارا سماج جس پستی کا شکار ہے ہرسطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم وروزگار کو فروغ دیجئے علاقے کے ذہین بچوں کو گود لے کر سوسائٹی ان کی ہرطرح سے مدد کرکے انہیں اعلٰی تعلیم دلائے تاکہ کل وہ ایک اچھے شہری بن کر ہمارے سماج و ملک کی خدمت کریں۔
قبل اس کے سوسائٹی کے سکریٹری احمدریحان فلاحی علیگ نے اعظم گڑھ ویلفیئر سوسائٹی کا تعارف و اس کے اغراض و مقاصد کو مہمانان کے سامنے پیش کیا۔اخیر میں سوسائٹی کے صدر محمد خالد صاحب نے مہمانان و ممبران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرالفاروق پبلک اسکول کھٹہنہ کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان علیگ صاحب سوسائٹی کے نائب صدر محمد عارف محمد عامر ابو عامر شاہنواز عالم صاحبان وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کی برسی پر خراج عقیدت

ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ایماء پر ریاست بھر کے ضلعی دفاتر میں چودھری چرن سنگھ کی برسی پر خراج عقیدت پروگرام ایس پی دفاتر میں منعقد کیے گیے:

Hamari Duniya

رسم بسم اللہ کے موقع پر دارالعلوم فیض محمدی میں نورانی مجلس کا انعقاد

Hamari Duniya

مشاعرہ: دیکھ کر آپ مجھ کو حیران ہیں کیوں، خود غزل پیش کرنے غزل آئی ہے۔ دانش غزل

امام محمود ناصرالدین شہید سبزواری کے 858ویں عرس کے موقع پرجھنجھانہ میں آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد:

Hamari Duniya