30.3 C
Delhi
September 6, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ماما کی چھٹی، مدھیہ پردیش کو ملا نیا وزیراعلیٰ، جانئے کون ہیں موہن یادو

Mohan Yadav

بھوپال ، 11 دسمبر (ایچ ڈی نیوز)۔
مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ موہن یادو اجین ساوتھ سے ایم ایل اے ہیں۔بھوپال میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں پیر کو ہوئی پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں موہن یادو کے نام کو منظوری دی گئی۔ موہن یادو او بی سی زمرہ سے آتے ہیں۔ دو نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی نریندر سنگھ تومر اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔
موہن یادو کا اب تک کا سفر:
ایم پی کے موہن یادو اجین جنوبی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔
عمر: 58 سال
تعلیمی قابلیت: بی ایس سی ، ایل ایل بی ، ایم اے (سیاسیات) ، ایم بی اے۔ ، پی ایچ ڈی۔
سیاسی زندگی: 1982 میں مادھو سائنس کالج اسٹوڈنٹ یونین کے معاون سکریٹری ، 1984 میں صدر ،
2013 میں ایم ایل اے بنے۔
2018 میں ، وہ دوسری بار الیکشن جیت کر ہائیر ایجوکیشن کے وزیر بنے۔

Related posts

یوم جمہوریہ ہمارے علماء اور بزرگوں کی خدمات اور قربانیوں کو یاد دلاتا، جامعہ سلفیہ بنارس میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن

Hamari Duniya

 بھارت نے سری لنکا کیساتھ پڑوسی ہونے کاحق ادا کردیا، کروڑوں ڈالر کی امداد فراہم کی

Hamari Duniya

وہاٹس ایپ نے بھارت میں 26.85لاکھ اکاونٹ پر لگائی پابندی،ان لاک کرنے کا ہے یہ طریقہ

Hamari Duniya