16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

رسم بسم اللہ کے موقع پر دارالعلوم فیض محمدی میں نورانی مجلس کا انعقاد

Faiz Mohmmadi

لکشمی پور، 11 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کی مسجد ” النور،، میں ودود رشید ابن احمد رشید کی” رسم بسم اللہ،، کے موقع پر ایک پًر وقار تقریب ، ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ، علماءکرام ، طلباءکے گارجینس و علاقے کے معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، بعدازاں استاذحافظ ذبیح اللہ نے بچے کو بسم اللہ کرائی اور اس کے سرپر صافہ باندھ کر عزت افزائی کی۔
دارالعلوم فیض محمدی کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے اپنے پوتے ودود رشید کی رسم بااسم اللہ کے موقع پر قرآن کی عظمت اور اس کی فضیلت پر پر مغز خطاب کیا.

انہو ں نے کہا کہ: اللہ کی ذات سب سے بڑی ہے، اس لئے اس کا کلام بھی سب سے اعلیٰ و ارفع ہے، دنیا میں اس کلام سے بڑھ کر جادو اثر ، پر سوز ، شیریں اور سہل کلام یقینا ناپید ونایاب ہے ،خداوندقدوس کلام اس قدر فائق وممتاز ہے، کہ روئے زمین پر کوئی کلام اس کا ہم پلہ نہیں ہوسکتا، لہذا اس کتاب سے رشتہ مضبوط کرنا چاہئے۔ بلا شبہ یہ قرآن پاک کا اعجاز ہے کہ ان معصوم بچوں کے سینوں میں اتنی ضخیم کتاب نہایت آسانی سے اور قلیل مدت میں محفوظ ہوجاتی ہے، انہوں نے کہا کہ: حفظ قرآن کی برکت سے قیامت کے دن حافظ قرآن اپنے والدین کے لئے تاج پوشی کا ذریعہ بنے گا، نیز اسے اپنے خاندان کے دس لوگوں کی سفارش کا حق بھی ملے گا اور قرآن کی برکت سے ان کی سفارش قبول بھی کی جائے گی۔
دارالعلوم فیض محمدی کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی نے اپنے بھتیجے ودود رشید کو مبارکباد اور دعاﺅں کی سوغات پیش کرتے ہوئے کہا کہ :ہم اس موقع پر اس بچے کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں ، کہ اسے پانچ سال کی عمر میں ہی قرآن پڑھنے اور اسے حفظ یاد کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ، اور اس کا آغاز بھی کردیا۔ یقینا ایسے حوصلہ مند بچے ہی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتے ہیں۔ اور اپنے بڑوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرتے ہیں۔
اس موقع پرمعاون مدیر ، احیاءاسلام ، مفتی احسان الحق قاسمی، ناظر عام مفتی آصف انظار عبد الرزاق ندوی، ناظم تعلیمات ڈاکٹر عزیر احمد ندوی، ڈاکٹر محمد عمر خان، مولانا محمد صابر نعمانی ، حافظ ذبیح اللہ ، مولانا ظل الرحمان ندوی ، بھائی احمد رشید ، مولانا شکراللہ قاسمی ، فخر عالم ، ماسٹر عصب الدین ، مولانا وجہ القمر قاسمی، ماسٹر فیض احمد کلرک، ماسٹر محمد عمر خان ، ماسٹر جاوید احمد، قاری محمد وسیم وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

Protection of Madrasas: اسلام کو بچانے کے لئے مدارس ومکاتب کا تحفظ ضروری

Hamari Duniya

پولیس حراست میں ذیشان حیدرکی موت پرہائی کورٹ سخت، سرکار سے جواب طلب کیا

Hamari Duniya

ممبر پارلیمنٹ کابڑے پیمانے پر معطلی جمہوریت کے لئے خطرہ: شاہ نواز قادری

Hamari Duniya