27.8 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
دہلی صحت صحت

medical camp آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے 90 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام

medical camp
medical camp
نئی دہلی،16 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔ 78 واں یومِ آزادی 15 اگست کے موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے تنظیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کی زیر سرپرستی و زیر قیادت 90 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام بمقام۔ ہربل دیسی دواخانہ، ڈی بلاک، گرودوارہ روڈ، نیو سیلم پور کیا گیا۔ جس میں تقریباً چار سو سے زائد مریضوں کی اطباء کرام کی ٹیم کے ذریعہ تشخیص و تجویز عمل میں آئی اور دوائیں فراہم کی گئیں۔
medical camp
جن یونانی فزیشینز سے اپنی خدمات دیں ان میں ڈاکٹر سیّد احمد خاں، ڈاکٹر عبدالمجید قاسمی، حکیم اسرار احمد اجّینی، ڈاکٹر شکیل احمد دہلوی، ڈاکٹر فہیم ملک، حکیم اعجاز احمد اعجازی، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر غیاث الدّین، حکیم آفتاب عالم، حکیم عمران قنّوجی، حکیم مولانا محمّد مرتضٰی دہلوی، حکیم اقبال احمد، حکیم سرفراز پہلوان، حکیم حفظ الرحمٰن، حکیم محمّد تسلیم کنگ، حکیم فضیل احمد، ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوری اور ڈاکٹر مونس خاں کے نام قابل ذکر ہیں۔ معاونین کی حیثیت سے چودھری ذاکر حسین، اسجد ربّانی، جمال الدّین انصاری، ماسٹر شرافت نے اپنی خدمات پیش کیں۔ مہمانان کا گُلپوشی سے استقبال کیا گیا۔ اخیر میں حکیم مولانا محمّد مرتضٰی دہلوی نے سبھی اطباء کرام اور معاونین حضرات ساتھ ہی ادویہ فراہم کرانے والی کمپنیوں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والے معاملے میں فریق بنے گی جمعیة علماءہند، مرکزی حکومت، سنٹرل وقف کونسل کو نوٹس جاری

Hamari Duniya

حج بیت اللہ2023 کی تیاریاں شروع، چیئرپرسن کوثر جہاں سرگرم

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا آمرانہ آرڈینینس کے خلاف جنگ جاری، اس بڑے لیڈر سے کی ملاقات

Hamari Duniya