9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والے معاملے میں فریق بنے گی جمعیة علماءہند، مرکزی حکومت، سنٹرل وقف کونسل کو نوٹس جاری

Jamiat Ulamae Hind- Hd News

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی ہائی کورٹ نے وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والے معاملے میں خود کو فریق بنانے کے لیے جمعیة علماءہند کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت، سنٹرل وقف کونسل کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 4 نومبر کو ہوگی۔جمعیة نے وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والی اشونی اپادھیائے کی درخواست کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 12 مئی کو عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ دیویندر ناتھ ترپاٹھی نے وقف ایکٹ کو لے کر عرضی داخل کی ہے۔ عرضی میں وقف ایکٹ کی دفعہ 4، 5، 6، 7، 8، 9، 14 اور 16 (A) کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں ان سیکشنز کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
دوسری عرضی بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے نے دائر کی ہے۔ ہائی کورٹ نے اپادھیائے کی عرضی پر نوٹس دیا ہے۔ اپادھیائے کی عرضی میں کہا گیا کہ وقف بورڈ کے پاس ٹرسٹوں، خانقاہوں، اکھاڑوں اور سوسائٹیوں سے زیادہ غیر محدود اختیارات ہیں جو اسے ایک خاص درجہ دیتے ہیں۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ٹرسٹ، خیراتی اداروں، مذہبی اداروں کے لیے یکساں قانون بنایا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وقف اور وقف املاک کے لیے الگ قانون نہیں بنایا جا سکتا۔ عرضی میں وقف ایکٹ کی دفعہ 4، 5، 6، 7، 8 اور 9 کو من مانی اور غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وقف ایکٹ کی یہ دفعات آئین کے آرٹیکل 14 اور 15 کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ وقف املاک کے انتظام کی آڑ میں وقف ایکٹ بنایا گیا ہے، لیکن وقف ایکٹ کے تحت ہندو، بدھ، جین، سکھ، بہائی یا عیسائیوں کے لیے کوئی قانون نہیں ہے۔ یہ ملک کی یکجہتی، سالمیت اور سیکولرازم کے خلاف ہے۔ ملک کے آئین میں بھی وقف کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مذہبی جائیدادوں کے تنازعات کا فیصلہ صرف ملک کی سول عدالتوں کے ذریعے کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے جائیں نہ کہ وقف ٹریبونل کے ذریعے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاء کمیشن تمام ٹرسٹ اور خیراتی اداروں کے لیے یکساں ضابطہ وضع کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کرے۔ بتا دیں کہ اشونی اپادھیائے کی ایسی ہی ایک عرضی کو سپریم کورٹ نے گزشتہ 13 اپریل کو خارج کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہم پارلیمنٹ سے قانون بنانے کے لیے نہیں کہہ سکتے۔

Related posts

ای ڈی کے نوٹس پروزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا جواب،نوٹس کو بتایا غیرقانونی

Hamari Duniya

ہیٹ اسپیچ معاملہ میں اعظم خان کو سپریم کورٹ سے راحت

Hamari Duniya

انسان مرکوز عالمگیریت: کسی کو بھی پیچھے چھوڑے بغیر، جی20 کو آخری میل تک لے جانا

Hamari Duniya