26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ویلکم میں شبیر احمد شاہ کا 42 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Tariq Siddiqui

نئی دہلی،12اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ہر سال کی طرح امسا ل بھی شبیر احمد شاہ کا 42 واں عرس ویلکم میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس کی سرپرستی صوفی ندیم الحسن میاں معراجی شبیری نے کی۔اس موقع پر محفل سماع ، فاتحہ خوانی اور قل شریف کا اہتمام اور آئے ہوئے تمام مہمانوں کا دستار بندی کرکے استقبال کیا گیا۔

مہما ن خصوصی کی حیثیت سے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے منتری وسیم احمد وارثی اوردہلی سرکار کے سابق چیئر مین طارق صدیقی نے شرکت کی ۔دیگر مہمانان میںانجمن غلام پنجتن کے صدر پرویز وارثی،ڈاکٹر زاہد احمد،صوفی شمشادمعراجی،انیس عباسی،مصطفی ،امیر راجا،فیروز ملک،قمر علی،حاجی نسیم،صاحبزادے،محمد عالم،امان وارثی،ہاشم خان،صوفی جاویدعالم شبیری،صوفی عقیل معراجی اور نور محمد معراجی وغیرہ بطور خاص موجود رہے ۔عرس کا اہتمام دعا اور تقسیم تبرک پر ہوا۔

Related posts

دہلی میں بلا مقابلہ منتخب ہوئے میئر اور ڈپٹی میئر ، بی جے پی نے کیا سرینڈر

Hamari Duniya

یوم سر سید کے موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ نیشنل سر سید ایکسی لینس اوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya

ڈپٹی مئیر آل محمّد اقبال نے دہلی کے شاہی عیدگاہ کا کیا دورہ

Hamari Duniya