22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ویلکم میں 15روزہ نماز تراویح میں حافظ محمد عمیر کے ذریعہ قرآن کریم مکمل

Tariq Siddiqui

نئی دہلی،06اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
نماز تراویح میں تکمیل قرآن کا سلسلہ جاری ہے ۔آج ویلکم سیلم پور میں حاجی شکیل انصاری کی رہائش گاہ پر 15دنوں میں حافظ محمد عمیرنے قرآن کریم مکمل کیا جنہیںبطور حوصلہ افزائی گلپوشی کی گئی اور تحفے دئے گئے۔
اس موقع پر منعقدہ دعائےہ تقریب میں اللہ والی مسجد کے خطیب و امام مولانا مرغوب الرحمن نے کہا کہ ےہ دعائےہ محفل بہت ہی مبارک ہے کیوں کہ اس کی نسبت تکمیل قرآن کریم سے ہے ۔ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں ان لوگوں کو کہ جنہوں نے نماز تراویح میں نہایت دلجمعی کے ساتھ سماعت کیا ہم امید کرتے ہیں کہ ےہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس قرآن کریم کی عظمت و فضیلت کوےہ انسان کیا بیان کرسکتا ہے جس کے بارے میں رب کائنات خود فرمارہا ہے کہ ےہ وہ کتاب ہے جس میں شک گنجائش نہیں ،اور دوسری جگہ فرماتا ہے ہم نے اس کو اتارا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے ۔
اس لئے ہم لوگ قرآن کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں اور اس کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں شامل کریں ۔مولانا ہی کی دعا پر ۔اہم شرکا میںطار ق صدیقی ،حاجی محمد ناظر ،محمد ناصر ،سلیم انصاری ،ریاض اورپرویز خان کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام بٹلہ ہاﺅس میں 67 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد

Hamari Duniya

مرکزی یونین بجٹ کا منفی اثر عام آدمی کی روزمرہ زندگی پر پڑے گا: جماعت اسلامی

Hamari Duniya

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے فساد متاثرہ افراد کے درمیان ریڑھی اور کھوکے تقسیم

Hamari Duniya