ڈاکٹر عبدالغفار سلفی بنارسی نے اپنی تقریر میں مدرسہ ہذا میں اپنی بچیوں کو داخلہ کروانے اور مدرسہ کو ہر طرح سے تعاون کرنے کی اپیل کی
ارریہ،15فروری: مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ کے زیر اہتمام پندرہواں سالانہ دو روزہ عظیم الشان اجلاس عام بتاریخ 13/12 فروری 2025 کو انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت حافظ عبد الرحیم ندوی۔نائب ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث ارریہ اور مولانا حسین احمد سلفی چیئرمین ام سلمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے کی جبکہ نظامت کی ذمہ داری حفظ الرحمن سلفی پرنسپل مدرسہ سلفیہ پرسا گوپال گنج اور حافظ عبد الحفیظ ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ نے انجام دیا۔ وہیں اس پروگرام میں علاقے کے ایم ایل اے وجئے کمار منڈل نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں ملک و بیرون ملک کے مشاہیر علماءکرام نے حصہ لیا۔ جلسہ کی ابتدائتلاوت قرآن سے ہوئی اور مدرسہ کی کارکردگی اور تعارف کو مفصل عوام الناس میں پیش کیا گیا۔
علماءکرام میں ڈاکٹر عبدالغفار سلفی۔مولانا عبد اللہ الکافی مدنی۔مولانا منظور ثاقب تیمی۔ مولانا ممتاز احمد العارفی۔ مولانا پرویز عبد الکبیر صفاوی۔مولانا نورالدین ساحل عالیاوی۔ مولانا نذر الاسلام فیضی۔ مولانا نجم الحق ندوی۔مولانا رستم آمینی۔مولانا زین الدین اصلاحی۔ مولانا عرفان اسلامی۔ مولانا شمعون زکریاصاحب۔ مولانا سراج الدین مفتاحی۔اور ان کے علاوہ قرب و جوار کے علمائ کرام شریک ہوئے۔اور ہر ایک نے آپنے وقت کے تقاضے کے مطابق خطابات پیش کئے۔ مولانا عبداللہ الکافی مدنی نے فتنہ ارتداد کو مفصل طریقے سے عام فہم زبان میں پیش کر تے ہوئے اپنی اولاد کو اس فتنہ کبری سے بچانے کے کئے طریقے بھی بیان کئے۔ ڈاکٹر عبدالغفار سلفی بنارسی نے اپنی تقریر میں بچیوں کو مدرسہ البنات میں تعلیم دینے خصوصا مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ میں اپنی بچیوں کا داخلہ کروانے اور مدرسہ کو ہر طرح سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔
الحمدللہ دو دنوں کا پروگرام بحسن و خوبی اپنے انجام کو پہنچا اور ہر طرح سے کامیاب رہا۔ آخر میں چیرمین ام سلمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے تمام علماءکرام و شرکاءکا شکریہ کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا اور مدرسہ کمیٹی۔جلسہ کمیٹی اور تمام اساتذہ کرام کی بھرپور تعاون کی۔ تعریف کرتے ہوئے ان کے لئے زاد آخرت بنانے کی دعاءکی۔اور مدرسہ سے ہمیشہ الفت ومحبت و لگاو کی اپیل کی۔
