اپریل 24, 2026
Regional News علاقائی خبریں

روزہ انسان میں تقویٰ، صبر اور ایثار کا جذبہ پیدا کرتا ہے: الشیخ بلال احمد مفتاحی

بلال احمد

رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیا گیا

کیرانہ، 6 مارچ(عظمت اللّٰہ خان )۔
شہر کی مختلف مساجد میں آج رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں فرزندانِ اسلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بارگاہِ الٰہی میں خشوع و خضوع کے ساتھ عبادت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ائمۂ کرام نے اپنے خطبات میں رمضان المبارک کی عظمت، اس کے فیوض و برکات اور روزہ و تراویح کی روحانی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں کو اس بابرکت مہینے سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی۔

شہر کی مرکزی جامع مسجد، مدرسہ اشاعت الاسلام، شاملی بس اسٹینڈ مسجد، دربار کلاں مسجد، مسجد مکی دربار اور مسجد بنگلہ میں بالترتیب مولانا محمد طاہر، مولوی عبدالعظیم، قاری محمد انیس، مفتی عبد القدوس، مولانا محمد ممشاد اور مولانا محمد یعقوب نے نماز جمعہ ادا کرائی اور خطبہ پیش کیا۔

مدرسہ اشاعت الاسلام میں خطاب کرتے ہوئے مولانا بلال احمد نے فرمایا کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی انعامات و کرامات کی بارش فرماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان میں تقویٰ، صبر اور ایثار کا جذبہ پیدا کرتا ہے، جب کہ تراویح قرآن کریم سے تعلق کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔ مولانا نے مسلمانوں کو نصیحت کی کہ وہ اس مقدس مہینے کے لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت، تلاوتِ قرآن اور خیرات و صدقات کا اہتمام کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور مغفرت حاصل ہوسکے۔

Related posts

جعفرآباد میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے اٹھایا اہم قدم

Hamari Duniya News

جمہوریت کے مفہوم اور اس کے چیلنجز اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت

Hamari Duniya News

محمد ضیاالدین کی کتاب پربھنی ضلع آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد کا ڈاکٹر حسین اختر کے ہاتھوں اجراء

Hamari Duniya News