29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

ایشیا کپ کےلئے روہت بریگیڈ کا اعلان ، سری لنکا اور پاکستان میں ہوں گے مقابلے

Asia cup

نئی دہلی ، 21 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے پیر کو پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ شریس ایر اور کے ایل راہل جو چوٹ کی وجہ سے طویل عرصے سے باہر تھے، کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، جبکہ سنجو سیمسن کو اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔ یوزویندر چہل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔تیز گیند بازی کی ذمہ داری جسپریت بمراہ ، محمد سراج ، محمد شامی اور پرسدھ کرشنا سنبھالیں گے ، جبکہ اسپن کا شعبہ کلدیپ یادو سنبھالیں گے۔ اکشر پٹیل ، رویندر جڈیجا اور شاردول ٹھاکر آل راو¿نڈر کے طور پر کارڈ پر ہوں گے۔
ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم درج ذیل ہے۔
روہت شرما (کپتان) ، شوبھمن گل ، وراٹ کوہلی ، شریس ایئر ، سوریہ کمار یادو ، تلک ورما ، کے ایل راہل ، ایشان کشن ، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان) ، رویندر جڈیجہ ، شاردول ٹھاکر ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد شامی ، محمد سراج ، پرسدھ کرشنا۔
اسٹینڈ بائی کھلاڑی- سنجو سیمسن۔

Related posts

کپتان روہت شرما نے عالمی کپ ٹرافی کو ملک اور مداحوں کو کیا وقف

Hamari Duniya

ٹاٹا آئی پی ایل 2024 میں ہوئی دولت کی بارش، جیو سینما کوملے ریکارڈ 18 اسپانسرز اور 250 مشتہرین

Hamari Duniya

آئی ٹی20 لیگ: ایم آئی ایمریٹس نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو ہرا دیا

Hamari Duniya