October 22, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

بیری ڈی کو بنائیں گے ایک صاف شفاف گاؤں:محمد طاہر شیخ 

Azamgarh

اعظم گڑھ،03 نومبر(عبد الرحیم شیخ )۔
لال گنج بلاک کی سب سے بڑی گرام پنچایت بیری ڈی ،جہاں ہر طرف گندگی ہی گندگی دکھائی دیتی تھی ۔بڑے بڑے گھور کے انبار وہ بھی آبادی کے باہر نہیں ۔بڑی بات یہ ہے کہ یہ سبھی کوڑے کرکٹ ،بڑے بڑے گھور بیچ آبادی میں ہوا کرتے تھے ۔جہاں سے طرح طرح کی بُو آتی تھی اور آلود آب و ہوا کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی تھیں ۔ساتھ ساتھ ڈینگو ،ملیریہ کے مچھر پیدا ہوتے تھے۔

ایسی نازک صورت حال کو دیکھتے ہوئے ،معروف تاجر سماجی کارکن محمد طاہر شیخ نے جب یہ دیکھا کہ اِس پر کسی طرح کی کوئی صاف صفائی نہ تو سرکاری طور پر ہو رہی ہے نہ گاؤں کے نمائندہ کی طرح سے ہی کوئی پہل ہو رہی تو اُنہوں نے ان سبھی طرح کی گندگی کو صاف کرنے کا عزم کیا اور صفائی کروا کر مچھر مارنے کی دوا کا چھڑکاؤ کروایا جو پورے علاقے میں موضوع بحث ہے ۔چہار سو تعریف کے پل باندھے جا رہے ہیں۔

Related posts

بہار میں اویسی کے پارٹی کو شدید دھچکا، کئی لیڈروں نے پارٹی کو کہا الوداع

Hamari Duniya

راجستھان میں ایک بار پھر کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

Hamari Duniya

عید سعید ایثار و رواداری اور اتحاد و اجتماعیت کا درس دیتی ہے: مولانا سعود اختر سلفی

Hamari Duniya