نئی دہلی ، 03 نومبر (ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے لیے مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی کیجریوال حکومت ذمہ دار ہے۔دہلی کانگریس کے صدر ارویندر سنگھ لولی نے جمعہ کو ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاست کی آپسی لڑائی میں ریاست کے لوگ کچلے جا رہے ہیں۔ آج اسی دہلی میں سانس لینا مشکل ہو رہا ہے جسے امریکہ نے سب سے سرسبز اور صاف ستھرا شہر کا ایوارڈ دیا تھا۔
لولی نے کہا کہ دہلی میں زیادہ تر آلودگی دو پہیہ گاڑیوں کی وجہ سے ہوتی ہے اور اگر ٹرانسپورٹ کا اچھا نظام ہو تو ٹو وہیلر سب سے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ میں منتقل ہوتے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ عوام کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ آج دہلی میں بسیں کم ہیں ، میٹرو پروجیکٹ ٹھپ پڑے ہیں۔ اس وقت ریاست کے عوام پریشان ہیں اور کیجریوال انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
previous post