مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کو شبیر احمد انصاری نے اعزاز بخشی، دہلی کے رائل پلازہ ہوٹل میںایم آر اور اایم ایس کوزیر ٹریڈیشنل اورمسلم او بی سی کے اشتراک سےعظیم الشان پروگرام
نئی دہلی 30جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کے رائل پلازہ ہوٹل میں ایم آر اور ایم ایس کوزیر ٹریڈیشنل اور مسلم او بی سی کے اشتراک سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد ہوا ۔جس میں مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے ، آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری،دہلی پردیش مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے صدر محمد مرتضیٰ اوردیگر لیڈران نے شرکت کی۔اس پروگرام میں مرکزی وزیرمملکت ریلوے اور کوئل راﺅ صاحب دانویر،ہنس راج اہیرکی مکمل تائید حاصل تھی۔
اس موقع پر شبیر احمد انصاری آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدرنے مرکزی وزیررام داس اٹھاولے کو شال اڑھا کر عزت افزائی کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رام داس اٹھاولے نے مسلم او بی سی مسائل کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور زمینی سطح پر کام کررہے ہیں ۔
انہوں نے ہمارے پرپوزل کو کبھی نظر انداز نہیں کیا بلکہ بڑھ چڑھ کر حکومت کے پاس مدعے کو اٹھانے کا کام کرتے رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج ہم سب یہاں دہلی میں جمع ہو کر ان کے اعزاز میں انہیں عزت افزائی اور ایوارڈ سے نوازا ہے۔رام داس اٹھاولے ایک ایسے لیڈر کی شکل میں ہندوستان کی افق پر ابھرے ہیں جنہوں نے سماج کی خدمت بے لوث کی ہے ۔یہاں حکومتیں بدلتی رہتی ہیں لیکن رام داس اٹھاولے کی شان میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی بلکہ وہ ہمیشہ حکومت میں شامل رہ کر سماج کی خدمت انجام دیتے رہتے ہیں۔
اس موقع پر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری ہمارے پرانے ساتھی ہیں اور ہم سب نے مل کر منڈل ایوگ کی لڑائی مل کر لڑی تھی ۔پسماندہ برادریوں میں کام کرنے کا بہتر طریقہ ہے ۔انہوں نے اپنی زندگی کو سماج کے لیے جینا سیکھا اور سیاست کے میدان سے ہمیشہ کنارہ کش رہے ۔ انہوں نے ان کے حقوق کی لڑائی لڑ کر پسماندہ طبقات کو ایک مقام دیا ہے۔خصوصاً مسلم او بی سی ،ذات سرٹی فکیٹ کو تسلیم کرانے میں انہوں نے بڑی کامیاب حاصل کی ہے۔آج مسلم او بی سی کو جو بھی مرعات میسر ہیں سب انہی کی مرہون منت ہے۔آج مسلم سماج میں سرکاری نوکری ،تعلیم اور اسکالر شپ جو مل رہے ہیں یہ سب شبیر احمد انصاری کی کوششوں سے مل رہے ہیں ۔ورنہ حکومتیں بنتی تھی مسلم لیڈر آتے تھے لیکن مسلم سماج کے لیے کو ئی کام کرنے کو راضی نہیں تھا انہیں سماج میں اوپر اٹھانے اور پسماندہ برادریوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا کام کوئی نہیں کررہا تھا لیکن ایشور نے اس قوم کو شبیر احمد انصاری جیسا مخلص قومی لیڈر دیا جس نے اپنی پوری زندگی پسماندہ طبقات کو اوپر اٹھانے کے لیے وقف کردی ہے۔شبیر احمد انصاری ہندوستان کے مایہ ناز ہستی ہیں جنہوں نے طوےل عرصے سے مسلم او بی سی تحریک چھیڑ رکھی ہے جس سے لاکھوں مسلمانوں کو فائدہ ہوا ہے اورمہاراشٹر سمیت متعدد ریاستوں میں ان کی تحریک کی وجہ سے مسلم او بی سی کو سرکاری مراعات حاصل ہوئے ہیں۔“
