34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ایس ڈی پی آئی کے وفد کا انجمن جامع مسجد کا دورہ، متاثرین سے اظہار یکجہتی

SDPI

نئی دہلی،04اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی ایک پانچ رکنی وفدپارٹی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد کی قیادت میں فساد زدہ علاقہ گروگرام کا دورہ کیا۔ وفد نے 31جولائی ۔یکم اگست کی درمیانی رات مسجد کے نائب امام کے بہیمانہ قتل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے سکیتر 57،گروگرام میں واقع انجمن جامع مسجد کا دورہ کیا۔ وفدنے مسجد میں تعینات پولیس اہلکاروں سے بات چیت کی ۔

پولیس نے وفد کو احاطے میں جانے کی اجازت نہیں دی اور بتایا کہ اندر کوئی نہیں ہے اور کسی کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ وفد کے ارکان نے جب لوگوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ خوفزدہ نظر آئے اور بات چیت سے پر ہیز کیا۔ اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے مسجد کی منیجنگ کمٹی کے چیئرمین محمد اسلم خان سے بات کی اور اس بارے میں معلومات حاصل کی کہ کس طرح ہجوم چوری چھپے مسجد میں داخل ہو ااور حافظ محمد سعد اور خورشید عالم پر حملہ کیا۔

حافظ سعد گولی لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اور خورشید عالم شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تین دیگر افراد حملے میں محفوظ رہنے میں کامیاب ہوگئے۔ اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی متاثرین کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے اور فوری انصاف کامطالبہ کرتا ہے۔ اسے سے قبل وفد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نوح جانا چاہتا تھا لیکن وہاں پر پابندی کے احکامات کی وجہ سے اسے واپس لوٹنا پڑا۔ وفد میں محمد نفیس، منظر امام، فیضل خان اور سمیر خان شامل تھے۔

Related posts

اب ایل جی نے دیا جل بورڈ گھوٹالے پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم،بی جے پی نے کیا خیر مقدم

Hamari Duniya

منیش سسودیا سے متعلق عام آدمی پارٹی کا سنسنی خیز دعویٰ

Hamari Duniya

عالمی یوم اردو پر اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا کی جانب سے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Hamari Duniya