ستمبر 23, 2026
International بین الاقوامی خبریںSaudi Arabia سعودی عربTop News

سعودی وزارت داخلہ کا مناسک حج کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور

مسجد حرم

مکہ مکرمہ،09مئی ۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے تمام شہریوں، غیر ملکی مقیم افراد اور ہر قسم کے ویزا رکھنے والوں کے لیے حج کے ضوابط کی پابندی کرنے اور خود کو قانونی کارروائی سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فریضہ حج کی ادائی کے لیے باقاعدہ حج پرمٹ کا حصول ایک بنیادی شرط ہے۔ وزارت نے اس سال (1447ھ) کے حج سیزن کے لیے وضع کردہ ہدایات پر عمل کرنے اور اللہ کے مہمانان کے امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید برآں وزارت نے کہا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں (911) پر، جبکہ مملکت کے دیگر صوبوں میں (999) پر فوری طور پر دی جائے۔

Related posts

طویل عرصے تک بیٹھنے والے اپنے دل کی حفاظت کیسے کریں؟

Hamari Duniya News

مدارس کو دہشت گردی کا اڈہ قرار دینا غیر ذمہ دارانہ: مولانا سید ارشد مدنی نے کیشو پرساد موریہ کے بیان کی مذمت کی

Hamari Duniya News

ہماری کوشش ہے کہ ہمارا حلقہ ہرا بھرا اور چمکتارہے: زبیر چودھری

Hamari Duniya News