نومبر 13, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

یہ ملک امبیڈکر کے قانون سے چلے گا بلڈوزر سے نہیں : ڈاکٹر خالد انور کا خطاب 

موتیہاری،13 نومبر (ہماری دنیا نیوز)۔ موتیہاری ضلع اسکول میدان میں آیندہ 22 نومبر اتوار کو تاریخی پیغام آزاد کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔مذکورہ کانفرنس کو تاریخی اور یاد گار بنانے کے لئے گزشتہ دو ماہ سے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں،کانفرنس میں ملک بھر سے تعلیمی،سماجی،سیاسی اور مذہبی رہنما شرکت کریں گے ۔اس تعلق سے جمعہ کو مقامی اردو لائبریری میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ پیغام آزاد کانفرنس ملک و ملت کے موجودہ حالات اور ملی بیداری کے تےءیں ایک اہم اقدام ہے، اس تاریخی کانفرنس میں ملک و بیرونِ ممالک و ریاست کے نمائندہ شخصیات شرکت کریں گی ۔ کانفرنس کی صدارت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کریں گے،جبکہ پروگرام میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری اور الہدایہ فاؤنڈیشن جے پور کے بانی مولانا محمد فضل الرحمان مجددی،مشہور ماہر تعلیم انجمن اسلامیہ ممبئی کے چیرمین، پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی،آل انڈیا ملی کاؤ نسل کے قومی صدر ،امارت شرعیہ کے سابق امیر مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا آزاد سنٹر کولکاتہ کے صدر ابو طالب رحمانی،جمعیہ علماء ہند بہار کے جنرل سیکریٹری مولانا عباس قاسمی، پروفیسر افضل مصباحی، جمعیۃ علماء ہند بہار کے سکریٹری ڈاکٹر فیض قادری،مولانا ڈاکٹر شیث تیمی سکریٹری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند،ملک کے مشہور ماہر تعلیم اور خان جی ایس کلاسیز کے ڈائریکٹر فیضل خاں عرف خان سر جیسی متعدد علمی شخصیات شرکت کریں گی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ ملک کی آزادی اور اس کی تعمیر میں علماء کرام،بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد،مولانا فضل حق خیرآبادی،مولانا محمود الحسن دیوبندی،مولانا حسین احمد مدنی،مولانا حسرت موہانی،مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی،علماء صادق پور وغیرہ کی ناقابلِ فراموش قربانیوں کو نیء نسل تک پہنچانا ایک اہم ذمہ داری ہے ۔ملک میں اقلیتوں،دلتوں اور غریبوں پر بڑھتے ظلم اور چیلنجز کے سامنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔مہاتما گاندھی نے اسی سر زمین سے انگریزوں کے خلاف ستیہ گرہ کا آغاز کر ملک کو آزادی دلاءی تھی، ڈاکٹر انور نے کہا کہ 22 نومبر کو یہ پیغام دینے کی کوشش ہوگی کہ ملک اور میں کسی بھی طرح کی نابرابری برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیغام آزاد کانفرنس صرف ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے مسلمانوں کے لیے ایک نئی میکنزم تیار کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد انور،استقبالیہ کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر تبریز عزیز نے میڈیا کے ذریعہ ضلع اور قرب و جوار کے لوگوں سے پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔ اس پریس کانفرنس میں مفتی حبیب اللہ قاسمی، مولانا جاوید قاسمی، مولانا مقصود عالم، مولانا امان اللہ مظاہری،مفتی ضیاء الحق قاسمی،ڈاکٹر مبین ہاشمی،ڈاکٹر عبد الخبیر،مولانا انیس الرحمن چشتی،نور حسن آزاد،کیپٹین۔ عبد الحمید، ڈاکٹر پرویز عزیز، نجی اللہ خاں،عبد الرحمن،ڈاکٹر عقیل احمد،انتظار الحق،ڈاکٹر محمد تمنا، اسد اللہ خاں،اکرم راہی وغیرہ موجود تھے ۔

Related posts

ممتا بنرجی کی پارٹی کے بڑے رہنما سابق مرکزی وزیر نہیں رہے

Hamari Duniya News

جامعہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے تحت‘‘قرآن اور سائنس’’پر بین الاقوامی کانفرنس کام یابی کے ساتھ اختتام پذیر

Hamari Duniya News

مسلم خواتین کی آواز ایوانوں میں گونجے اور وہ قانون ساز بنیں، کلوا کنٹلہ کویتا کا فکر انگیز خطاب

Hamari Duniya News