24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

قرآن سے رہنمائی حاصل کرنے والے کو کوئی طاقت گمراہ نہیں کر سکتی:صدیق عالم ندوی

Jama Masjid

نوبل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد بھلسر میں محفل درس قرآن

بھلسر،ایودھیا، 19 جنوری:آج ہمارے درمیان انتشار کی ایک وجہ ہمارے قول و فعل کا تضاد ہے،ہمیں ہر وقت اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہئے،ایسا نہ ہو کہ ہم لوگوں کو نیکیوں کا حکم دیتے رہیں اور خود کو فراموش کر دیں۔ سماج کی اصلاح کے لئے ضروری ہے کہ داعی کی عملی زندگی عوام سے بہتر ہو مذکورہ خیالات کا اظہار مفتی صدیق عالم ندوی مہتمم مدرسہ سجادیہ عربیہ موئی نے نوبل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد بھلسر میں منعقد محفل درس قرآن سے سورہ صف کی آیات کی تفسیر کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جو وقت ہمیں میسر ہے ہم اسے غنیمت سمجھیں اور اپنا وقت دعوت دین کے لئے استعمال کریں، اس پر فتن دور میں ہمیں اپنی نسلوں کے ایمان و عقیدے کی فکر ہونی چاہئے، دنیاوی نیرنگیوں کو دیکھ کر ہم دھوکہ نہ کھائیں بلکہ قرآن مقدس سے اپنا رشتہ مضبوط کریں اور زندگی کے ہر شعبے میں کتاب الٰہی سے روشنی حاصل کرتے رہیں اللہ کا وعدہ ہے جو قرآن مقدس سے رہنمائی حاصل کرے گا اسے دنیا کی کوئی طاقت گمراہ نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر مولانا شبیر احمد ندوی،مولانا شمیم ندوی،مولانا عارف بشیر ندوی،محمد نعمان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Related posts

معصوم بچی نے چھٹی کلاس میں داخلہ کے لیے اٹل رہائشی اسکول ٹاپ کیا۔

Hamari Duniya

ادریسیہ درزی سماج کو اقتدار سے نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے : راجو وارثی

Hamari Duniya

ملکاپور، محمد احسان سر زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج 31 مارچ کو ہوں گے ریٹائیرڈ

Hamari Duniya