قاضی طارق
جلال آباد،20 جنوری: دیوبند کی دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند انجمنوں کے اختتامی پروگراموں کا اختتام ہو رہا ہے بعد نماز مغرب دارالعلوم زکریا دیوبند کی انجمن کا اختتامی پروگرام مسجد تیتانی کی درسگاہ میں منعقد کیا گیا، یہ پروگرام مہتمم مفتی شریف خان کی زیر صدارت منقعد ہوا۔ پروگرام کا آغاز عارف باللہ کی تلاوت سے اور نعت نبی نصر اللہ موسی اسرار نے پیش کی، پروگرام کی نظامت محمد عدنان کلامی نے بخوبی انجام دیئے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر دارالعلوم وقف سے مولانا شمشاد رحمانی استاد حدیث بعد ازاں ادارہ کے مہتتم مولانا مفتی محمد شریف خاں نے طلباء بزمِ انجمن رحمانی کو قیمتی نصیحتوں سے نواز کر اپنی مستجاب دعاء پر پروگرام کا اختتام کیا۔ بزم انجمن رحمانی کے سرپرست استاد حدیث مفتی ثابت نے انجمن کیلے کافی محنت کرائی جس کی وجہ سے طلبہ عزیز نے اول پوزیشن دوم پوزیشن پر انعام حاصل کیا اور انجمن کے تمام شرکتِ کرنے والے طلبہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا اور انکی محنت کو سراہا گیا اور مزید ترقیات سے نوازے ۔پروگرام کا اختتام مہتمم صاحب کی دعا پر ہوا اس کے علاوہ دارالعلوم زکریا کے اساتذہ و ملازمین موجود رہے جنمیں مفتی ہارون استاد حدیث۔ مفتی مولانا نعمان۔ مفتی طارق انور۔ قاری فرخ عظیم موجود رہے۔
آخر میں طلبہ کو کتابیں انعامات سے نوازا گیا۔تقریر و بیت بازی پیش کرنے والے طلبہ کے اسم گرامی محمد مظہر زبیر حسنین اسعد اللہ محمد مناظر محمد نایاب محمد عبد الصمد محمد شمشیر عالم محمد اقبال محمد ارمان وغیرہ نے پروگرام میں شرکت کی۔
