28.9 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

سماج کو افتراق و انتشار سے بچانے کے لئے قرآنی تعلیمات پر عمل ضروری:توصیف عالم ندوی

Barabanki

نوبل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مدینہ مسجد میر مؤ میں درس قرآن

ردولی،ایودھیا،13 جنوری:اسلام مساوات کا درس دیتا ہے،کوئی بھی شخص اپنی اعلی نسبتوں اور اونچی برادریوں کے سبب اللہ کا مقرب بندہ نہیں بن سکتا مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا توصیف عالم ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ سجادیہ عربیہ موئی نے مدینہ مسجد میر مؤ میں نوبل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد محفلِ درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے یہاں لوگوں کی ذات برادری نہیں بلکہ اچھے اخلاق و اعمال کی اہمیت ہے، ہم اپنے کردار کو اسلامی تعلیمات کے مطابق بہترین سانچے میں ڈھال کر لوگوں کے لئے نمونہ بنیں۔
مولانا نے سورہ حجرات کی آیات کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا جب تک ہم اپنا محاسبہ نہیں کریں گے معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں ہے،آپ نے قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور اپنی زندگی کو قرآنی تعلیمات کے مطابق گزارنے پر زور دیا۔ فاؤنڈیشن کے نائب سکریٹری مولانا خادم ندوی نے کہا کہ ایک عرصہ سے یہ ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ لوگوں کو براہ راست قرآن مقدس سے جوڑا جائے ہمارے عزیز دوست مولانا توقیر احمد ندوی نے چند مخلص احباب کو ساتھ لے کر اس کام کو ایک مہم کے طور پر شروع کر دیا ہے اب ہمیں درس قرآن کی اس مہم کو ہر گاؤں تک پہنچانا ہے اور ہر فرد کو پیغامات قرآن سے واقف کرانا ہے اس کے لئے ہماری کوشیشیں جاری ہیں۔

Barabanki
فاؤنڈیشن کے میڈیا انچارج قاری مدثر دریابادی کے ایک سوال کے جواب میں نائب صدر مولانا عمران ندوی نے بتایا کہ اس فاؤنڈیشن کو ملک کے معتبر اور ملت کا درد رکھنے والے با اثر علماء کرام کی سر پرستی حاصل ہے، انہیں مخلصین کے مشورے سے درس قرآن کی اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے،معاشرے کی اصلاح کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا اور سماج میں تعلیمی بیداری کی مہم چلانا فاؤنڈیشن کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کیوں کہ تعلیم کے بغیر اصلاح معاشرہ کی تمام کوششیں بے سود ہیں اس لئے ذمہ داران کی کوشش ہے کہ اسکول کالجز اور مدارس میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے تاکہ انہیں ملک وملت کی ترقی کے لئے استعمال کیا جا سکے، یتیموں اور غریبوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا، تعلیم و تعلم کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا،سماج میں رائج برائیوں کا تعاقب کرکے ان کے خلاف عوام کو بیدار کرنا اور ایک ایسے معاشرہ کی تشکیل کے لئے جد و جہد کرنا جہاں بسنے والا ہر فرد ملک کی ترقی کے لئے اپنا تعاون پیش کر سکے۔
اس موقع پر مولانا صدیق اکبر ندوی،فاؤنڈیشن کے معاون سکریٹری قاری حامداللہ صدیقی،مولانا کامل ندوی،حافظ عماد،حاجی مشتاق احمد،حاجی اشتیاق احمد،حافظ نسیم،محمد اعظم کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

Related posts

تعمیری اور مثبت کام کرنے سے اللہ کی مدد حاصل ہوتی ہے۔ شبیر احمد انصاری

Hamari Duniya

الفلاح فائونڈیشن کے محمد اظفر نے پہلی کوشش میں بی اے ایل ایل بی کا امتحان کوالیفائی کیا

Hamari Duniya

ملک آپسی تعاون اور بھائی چارے سے ہی ترقی کریگا:نور عالم اعظمی 

Hamari Duniya