29.2 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں قطر

قطر کا اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کو نگرانی میں لانے کا مطالبہ

دوحہ،09مارچ۔ قطر کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کو نگرانی میں لایا جائے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویانا میں آئی اے ای اے اجلاس میں قطری سفیر جاسم یعقوب الحمادی نے مطالبہ کیا ہے کہ یو این قراردادوں کے تحت اسرائیل کی جوہری تنصیبات آئی اے ای اے کی زیرِ نگرانی لائی جائیں۔ قطری سفیر نے اسرائیل کو جوہری عدم پھیلاومعاہدے میں بطور غیر جوہری ریاست شامل کرنےکی اپیل کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جوہری ہتھیار رکھنے کا کبھی اعتراف نہیں کیا تاہم بتایا جاتا ہے کہ اسرائیل کے پاس تقریباً 90 جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور لبنان میں معصوم شہریوں  کے قتل عام نے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

Related posts

ملی رہنما پروفیسر اختر الواسع صاحب سے علیزے نجف کی ایک خصوصی ملاقات 

Hamari Duniya

جامعہ نگر میں کھلا ‘ہیلتھ کنیکٹ سینٹر’  لوگوں کو ملے گی بروقت مدد

Hamari Duniya

ٹی 20عالمی کپ میں خراب کارکردگی:پہلا استعفیٰ آگیا

Hamari Duniya