29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ٹیسٹ بلے باز سمجھے جانیوالے اس کھلاڑی نے ٹی-20میں بھی قہربرپا کردیا

Abdullah Shafiq

کراچی ،28فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
پاکستان سپرلیگ تمام تنازعات کے بعد بھی اپنے آب وتاب کے ساتھ جاری ہے اور میدان پر خوب دلچسپ میچ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ عام طور پر عبداللہ شفیق کو ٹیسٹ میچوں کا بلے باز سمجھا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف قہر برپا کردینے والی بلے بازی کی۔انہوں نے 41 گیندوں پر75رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ پھر پیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک اور عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 24 گیندوں پر دوچھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
قبل ازیں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بلے بازفاسٹ بولر شاہین آفریدی کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا میں خوش قسمت ہوں کہ شاہین آفریدی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔ شاہین آفریدی تمام کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں، امید ہے آئندہ بھی اچھی کارکردگی ہو گی۔ مجھے چانس ملا تو بس یہی سوچا تھا کہ اپنا بہترین دوں۔
قذافی اسٹیڈیم میں نئی پچز بنی ہیں شروع میں کھیلنا آسان نہیں تھا لیکن بعد میں اچھی بیٹنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پریشر رہتا ہے لیکن مثبترہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ قلندرز انتظامیہ کی جانب سے بہت زیادہ اعتماد دیا جاتا ہے۔

Related posts

قرآن کریم کل عالم کے لئے رشدو ہدایت کا ذریعہ:مولانا لیاقت علی قاسمی

مدرسہ عربیہ اسلامیہ سراج العلوم شکار گڑھ میں دینی و اصلاحی اجلاس کا انعقاد۔:

Hamari Duniya

قیامت خیز زلزلہ کے درمیان ترکیہ کیلئے راحت بھری خبر

Hamari Duniya

ومبلڈن کے فائنل میں ان دو اسٹار ٹینس کھلاڑیوں کے درمیان ہوگا زبردست مقابلہ

Hamari Duniya