31 C
New York
اگست 7, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے دفتر میں ڈاکٹر عبدالقیوم محمد شفیع مدنی بستوی کی تشریف آوری

۔سدھارتھ نگر:(عبدالرشید سلفی)

جماعت اہلِ حدیث ہند کے ممتاز عالمِ دین، معروف داعی، صاحبِ قلم اور مصنف، علمی و دعوتی میدان کی عبقری شخصیت فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالقیوم محمد شفیع مدنی بستوی حفظہ اللہ نے کل گذشتہ بدر کی جامع مسجد میں نمازِ عصر کی امامت فرمائی۔ اس کے بعد بدر کے حفاظِ، طلبۂ کرام اور عام مصلیان کے ایک روح پرور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رسول اللہ ﷺ کے ارشادِ گرامی «احرص على ما ينفعك» کی نہایت عالمانہ، فاضلانہ، حکیمانہ، بصیرت افروز، مؤثر، اور دل نشیں تشریح فرمائی۔ آپ نے حاضرین کو تلقین کی کہ وہ اپنی دینی و دنیاوی زندگی میں ہر اس چیز کے حصول کی کوشش کریں جو ان کے لیے حقیقی نفع بخش ہو، اور اپنے وقت، صلاحیتوں اور مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔ مسجد میں طلبۂ کرام کی اچھی تعداد موجود تھی، جنہوں نے نہایت ذوق و شوق کے ساتھ اس علمی و تربیتی درس سے بھرپور استفادہ کیا۔

درسِ حدیث کے اختتام پر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی کی دعوت پر آپ جمعیت کے صدر دفتر تشریف لائے، جہاں مولانا اخلاق احمد،فیضی، مولانا صغیر احمد مکی، حافظ مقصود عالم سلفی، ماسٹراسراراحمد(پرنسپل بدر) اور جمعیت کے آرگنائزر مولانا امیراللہ یوسفی بھی موجود تھے۔ ناظمِ جمعیت نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے جمعیت کی بعض مطبوعہ علمی و دعوتی کتابیں بطورِ ہدیہ پیش کیں، جمعیت کی مختلف دینی، تعلیمی اور اصلاحی سرگرمیوں سے انہیں آگاہ کیا، جب کہ ان کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ڈاکٹر عبدالقیوم محمد شفیع مدنی حفظہ اللہ نے ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کی دعوتی و تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے جمعیت کے لیے مالی تعاون بھی پیش کیا اور اپنی قیمتی نصیحتوں، نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جمعیت اہلِ حدیث، ضلع سدھارتھ نگر کی دینی، تعلیمی اور دعوتی کاوشوں میں مزید برکت عطا فرمائے، اسے دینِ اسلام کی خدمت کا مؤثر ذریعہ بنائے اور اس سے وابستہ تمام ذمہ داران کو اخلاص، استقامت اور قبولیت سے نوازے۔ مجلس کے اختتام پر شرکاء نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت، عافیت اور مزید علمی و دعوتی خدمات کے لیے دعا کی۔

Related posts

جیو سمیت 10 ممالک کی 15ممتاز ٹیک کمپنیوں نے قائم کیا’ ٹرسٹڈ ٹیک ایلائنس‘، میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں اعلان

Hamari Duniya News

سابق ممبر بلدیہ پر جان لیوا حملے کے الزام میں مقدمہ درج

Hamari Duniya News

جعفرآباد میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے اٹھایا اہم قدم

Hamari Duniya News