17.1 C
New York
اپریل 18, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

ملک کے سامنے درپیش مسائل اور بین الاقوامی بحران پر وزیراعظم کی خاموشی باعث تشویش:ڈاکٹر ادریس قریشی

ڈاکٹر ادریس قریشی

نئی دہلی05 مارچ :دہلی مسلم مجلس مشاورت کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی نے ملک میں داخلی مسائل اور موجودہ بین الاقوامی بحران کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کبھی“مونی بابا”کا لقب دیا تھا، مگر آج کے حالات میں خود ان کی خاموشی اسی نوعیت کا تاثر پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر پیش آنے والے سنگین مسائل اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے بحرانوں پر واضح اور مؤثر موقف اختیار کرنا ایک قومی رہنما کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ جب ملک کے اندر تشدد کے واقعات ہوں، کسی طبقے کے ساتھ ناانصافی ہو، یا دیگر سنگین مسائل سامنے آئیں تو حکومت کی جانب سے فوری اور واضح ردعمل آنا چاہیے۔
بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات کی وجہ سے انسانیت کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس میں غزہ میں ہونے والے حملے اور ایران میں 165 بے گناہ طالبات کی ہلاکت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر عالمی رہنماؤں کا مؤثر کردار اور ہندوستان جیسی بااثر قوم کی قیادت کا واضح موقف انتہائی ضروری ہے۔
ڈاکٹر قریشی نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ عالمی سطح پر قیام امن کے لیے پیش قدمی کریں اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے مضبوط اور اصولی موقف اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگر عالمی برادری میں ایک ذمہ دار اور باوقار قیادت کے طور پر خود کو ثابت کرنا چاہتا ہے تو اسے امن، انصاف اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

Related posts

اے ایم پی نے ممبئی میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں 25 سالہ روڈمیپ کے مرحلہ وار نفاذ کے خاکے کو پیش کیا

Hamari Duniya News

جامعہ میڈیکل کالج کا خواب تعبیرہونے جا رہا ہے، عنقریب ہی ایم بی بی ایس کورس شروع کیا جائے گا

Hamari Duniya News

ایرانی ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے بچاو کیلئے سعودی عرب اور قطر کا یوکرین سے معاہدے

Hamari Duniya News