26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مسلمان قرآن مقدس سے اپنا رشتہ مضبوط کریں: مولانا توقیر احمد ندوی

ردولی،ایودھیا(محمد مدثر):قرآن دنیا کی واحد کتاب ہے جس کے پاس انسانی زندگی کو ساحل مراد تک پہچانے کا مکمل دستور موجود ہے،اگر انسان اپنی زندگی میں قرآن سے رہنمائی حاصل کرنے لگے تو زندگی کے مسائل از خود حل ہو جائیں گے اور ہم اپنے معاشرے کو بہترین معاشرہ بنا سکیں گے مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا توقیر احمد ندوی نے ردولی ویلفیئر سوسائٹی کے جانب سے سنہری مسجد میں منعقد محفل درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا غلط رخ پر چل پڑی ہے اس نے اپنے معبود حقیقی کے احکامات و ہدایات کو فراموش کردیا ہے،ہم اپنے معمولی ذاتی فائدہ کے لئے آیات قرآنی کی غلط تاویل و تشریح کرنے لگتے ہیں جبکہ قرآن مقدس نے ایسا کرنے سے صاف لفظوں میں منع کیا ہے اور ایسا کرنے والوں کو سخت وعیدیں سنائی ہیں۔
مولانا ندوی نے بنی اسرائیل کی تاریخ اور انبیاء کرام کے ساتھ ان کی زیادتیوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا اور کہا آج بھی یہ شریر اور شرکش قوم موجود ہے، روئے زمین کا ذرہ ذرہ ان کے ظلم و بربریت کا گواہ ہے، ان لوگوں پر اللہ کی لعنت ہے۔
مولانا نے کہا قرآن کو کم از کم ایک مرتبہ ترجمہ کے ساتھ ضرور پڑھنا چاہیے تاکہ ہمیں یہ معلوم ہو کہ اللہ ہم سے کیا چاھتا ہے،یہ مقدس کتاب صرف برکت کے لئے نازل نہیں ہوئی ہے بلکہ اسے انسانی زندگی کی رہنمائی کے لئے نازل کیا گیا ہے، جو اس سے رہنمائی حاصل کرے گا وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگا اور جو اسے پس پشت ڈالے گا ذلت و رسوائی اس کا مقدر ہوگی۔ اس موقع پر مولانا فھد ندوی،مولانا عمران احمد ندوی،حافظ عبدالمنان ردولوی،کامران ردولی،ڈاکٹر عبید روشن ارسلان کے علاوہ ردولی و اطراف کے کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

Related posts

مدرسہ اسلامیہ دار ارقم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم کا انعقاد

Hamari Duniya

اے آئی ایم آئی ایم کے وفد نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا

Hamari Duniya

وزارت ثقافت اور وزارت سیاحت کے اشتراک سے 13واں ادبی میلہ ’جشن ادب‘ کا افتتاح

Hamari Duniya