نشہ سے صرف سماج نہیں، پوری انسانیت تباہ ہوتی ہے :اسمبلی اسپیکر راہل ناروے کر اسلام نے نشہ کو حرام قرار دیا ہے :الحاج محمد سعید نوری
ممبئی ،10 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
دو ٹانکی ممبئی ، سنی مسجد بلال میں نشہ مخالف پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ممبئی کے مختلف علاقے سے ائمہ کرام اور علمائے کرام نے شرکت فرمائی ،پروگرام کی صدارت سنی جمعیہ العلما کے صدر معین المشائخ حضرت معین میاں نے فرمائی ،پروگرام کی سر پرستی ، سنی جمعیۃ العلما کے نائب صدر بانی رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری نے فرمائی ۔ معین میاں نے کہا کہ مسلم علاقوں میں نشہ خوری اور نشہ فروشی عام ہوتی جارہی ہے ،جتنی آسانی سے ان علاقوں میں منشیات میسر ہے کسی اور علاقے میں نہیں ملتا ، یہ بات بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب مساجد کے ارد گرد نشہ فروشوں نے اپنا اڈہ بنا لیا ہے ،آپ نے پر زور انداز میں کہا کہ میں مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر راہل ناروے کر سے اپیل کروں گا کہ آپ نشہ خوری اور نشہ فروشی کے سد باب کے لئے مستحکم قدم اٹھائیں۔
الحاج سعید نوری نے کہا کہ اسلام میں نشہ حرام ہے ، مسلمانوں کو چاہئے کہ اسلامی تعلیات پر عمل کرتے ہوئے نشہ سے دور رہیں ، نشہ خوری اور منشیات سے صر ف ایک فرد متاثر نہیں ہوتا ہے بلکہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے ، اسمبلی اسپیکر راہل ناروے کر نے کہاکہ نشہ ہر مذہب کے لئے مضر ہے ، چاہے وہ مسلمان ہو یا ہندو ، سکھ ہو یا عیسائی ، نشہ سے صرف سماج ہی تباہ و برباد نہیں ہوتا بلکہ پوری انسانیت بتاہ و برباد ہو جاتی ہے ، ہم سب کو ملکر اس کے خاتمہ کے لئے کام کر نے کی ضرورت ہے ، میں حتی الامکان کوشش کروں گا کہ اس لعنت کو سماج سےاکھاڑ پھینکوں ، اس کے سد باب کے لئے میں مستحکم قدم اٹھاوں گا ، پولیس کے اعلیٰ افسران سے مٹینگ لوں گا اور سخت کارروائی کا حکم دوںگا۔اس معاملے میں آپ میرا ساتھ دیں ۔ علما اور ائمہ نے جو مطالبات نشہ کے خاتمہ کے لے میرے سامنے رکھے۔ میں اسے پوراکرنے کی کوشش کروںگا ۔ مسجد قبا کے خطیب وامام مولانا امان اللہ رضا نے کہا کہ ائمہ کو چاہئے کہ نماز جمعہ میں نشہ کے مضر اثرات پر تقریر کریں ۔
مولانا خلیل الرحمن نوری نے کہا کہ ائمہ اورعوام سب کی ذمہ داری ہے کہ اس بری لعنت کو سماج سے ختم کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں ، مولانا نورلعین نے کہا کہ نئی نسل کو نشہ سے بچا نے کے لئے اس کی تعلیم کی ساتھ ساتھ اس کی تربیت کی طرف توجہ دینا بھی ضروری ہے ، مفتی منظر حسن نے کہا کہ نشہ فروشی کا کا روبار نئی نسل کو زہر دینا ہے اگر پولیس محکمہ چاہے تو یہ کاروبار بند ہو سکتا ہے ، مولانا محفوظ الرحمن نے کہا کہ نئی نسل کو نشہ کے نقصانات سے آگاہ کرانا انتہائی ضروری ہے ، قاری عطا الرحمن نے کہا کہ سماج کے ہر فرد کو ،کوشش کرنی چاہئےکہ یہ بری لعنت نئی نسل سے دور ہوجائے ۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں علما اور ائمہ نے شرکت فرمائی ۔
![](https://hamariduniyanews.com/wp-content/uploads/2023/11/appeal.png)