28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

رام نومی پر ہوئے فسادات کے لئے مولانا محمود مدنی کسے مانتے ہیں ذمہ دار

Mehmood Madani

نئی دہلی،03اپریل(ایچ ڈی نیوز )۔
جمعیة علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے رام نومی جلوس کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں فساد ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوراس سلسلے میں مرکزی سرکار اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ بلاتفریق مذہب وملت فسادی عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ماضی کے تجربات کی روشنی میںلا ءاینڈ آرڈر کے نظام کو مزید چوکس اور فعال بنایا جائے ، نیز متاثرہ لوگوں کو معقول معاوضہ دیا جائے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ1979 میں رام نومی جلوس کی آڑ میں شرپسند ی کی وجہ سے جمشید پور میں بھیانک فساد ہو اتھا، اس کے بعد ہر سال ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی وسیع پیمانے پر اس طرح کی شرپسندی ہوئی تھی ، لیکن سرکاروں نے ان سے کوئی نصیحت حاصل نہ کی اور اصل قصورواروں کو پکڑنے کے بجائے یک طرفہ گرفتاریوں اور کارروائیوں کی قدیم روایات کو برقرار رکھا۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اس سال جو کچھ ساسارام، بہار شریف، نالندہ بہار، ہاوڑہ مغربی بنگال ، بڑودہ گجرات، جلگاﺅں ، اورنگ آباد مہاراشٹرا وغیرہ میں رونما ہوا ہے ، وہ اس ملک کے پر امن شہریوں کے لیے سوہان روح ہے۔ کسی بھی مذہب کے تہوار کا مقصد خوشی منانا اور خوشی بانٹنا ہو تا ہے ، لیکن یہاں اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ اس لیے سرکاروں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ تہوار کے موقع پر ہونے والے ان واقعات اور ان کے اسباب کا ایماندارانہ جائزہ لیں تا کہ مستقبل میں نہ صرف انھیں دوبارہ رونما ہونے سے روکا جائے بلکہ اقدامی کارروائیوں کے ذریعہ اس کی بنیاد وں کو ختم کردیا جائے۔مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیة علماءہند ہمیشہ یہ کہتی رہی ہے کہ فسادات کے لیے مقامی پولس انتظامیہ کو جواب دہ ٹھہرا یا جائے۔اس کے لیے باضابطہ انسداد فساد قانون کا ڈرافٹ بھی تیار ہوا تھا،لیکن سرکاروں کی سردمہری کی وجہ سے یہ قانون پارلیامنٹ میںپیش نہ ہوسکا، جس کا نتیجہ آج ہم سب بھگت رہے ہیں۔

Related posts

بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ چودھری سنتوکھ سنگھ کا انتقال

Hamari Duniya

نیٹ کے دوبارہ امتحان کا مطالبہ،ایس آئی ٹی کو تحقیقات سونپی جائے ۔

نیٹ (یوجی) 2024 کے امتحانی عمل میں پائی جانے والی بے شمار تضادات اور بے ضابطگیوں کو لے کراسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا سپریم کورٹ پہنچی:

Hamari Duniya

موجودہ وقت میں تنظیم کی سب سے زیادہ ضرورت، جمعیۃ علماء ہند کی نئی ممبرشپ ایپ کا افتتاح

Hamari Duniya